ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

باہر سے آئے مزدوروں نے بڑھائی بہار کی پریشانی، 900 سے زائد ہوگئی مریضوں کی تعداد

محکمہ صحت کے مطابق 89 فیصدی کورونا کا کیس مائگرینٹ مزدروں میں ملا ہے۔ صوبہ میں اب تک 39129 لوگوں کا سیمپل لیا گیا ہے۔ کورونا کے 386 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 908 لوگ پازیٹیو ہیں۔

  • Share this:
باہر سے آئے مزدوروں نے بڑھائی بہار کی پریشانی، 900 سے زائد ہوگئی مریضوں کی تعداد
بہار میں باہر سے آئے مزدوروں نے بڑھائی بہار کی پریشانی

پٹنہ: بہار میں کورونا کا اب تک 908 کیس سامنے آچکے ہیں۔ پورا بہار اب کورونا کی چپیٹ میں ہے۔ تیزی سے اپنا پاؤں پھیلا رہا کورونا وائرس اب لوگوں کو خوف میں مبتلا کرنےلگا ہے۔ دراصل 4 مئی سے پہلے ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد کم تھی لیکن 4 مئی کے بعد باہر سے مختلف ٹرینوں کے ذریعہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مزدور بہار آرہے ہیں۔ نتیجتاً 4 مئی کے بعد سے کورونا کی رفتار بڑھ گئی ہے۔ 4 مئی سے اب تک ریاست میں تین سو ۷۴ کورونا کا معاملہ آیا ہے، جس میں تین سو ۳۵ باہر سے آئے ہوئے مزدور ہیں۔


محکمہ صحت کے مطابق 89 فیصدی کورونا کا کیس مائگرینٹ مزدروں میں ملا ہے۔ صوبہ میں اب تک 39129 لوگوں کا سیمپل لیا گیا ہے۔ کورونا کے 386 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 908 لوگ پازیٹیو ہیں۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹہ میں 112 کورونا کے مریض ملے ہیں۔ کورونا کے سبب ریاست میں سات لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ بہار میں سب سے زیادہ کورونا کا کیس منگیر ضلع میں ہے جہاں 116 کورونا کے مریض ہیں دوسرے نمبر پر پٹنہ ہے، جہاں 90 کورونا کے مریض ہیں، روہتاس میں ۷۲، نالندہ میں ۶۳، بکسر میں ۵۶، بیگو سرائے میں چالیس، سیوان میں ۳۴، کیمور میں ۳۲، مدھوبنی میں ۳۰، کھگڑیا میں ۲۷، بھاگلپور میں ۲۶، مغربی چمپارن میں ۲۵، گوپال گنج میں ۲۲، جہان آباد میں ۲۱، بھوجپور میں ۲۱، اورنگ آباد میں ۱۷، دربھنگہ میں سولہ، باقی ضلعوں میں پندرہ، چودہ، بارہ، دس، آٹھ، چار، تین کورونا کی تعداد ہے۔


محکمہ صحت کے مطابق 89 فیصدی کورونا کا کیس مائگرینٹ مزدروں میں ملا ہے۔ صوبہ میں اب تک 39129 لوگوں کا سیمپل لیا گیا ہے۔ کورونا کے 386 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 908 لوگ پازیٹیو ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق 89 فیصدی کورونا کا کیس مائگرینٹ مزدروں میں ملا ہے۔ صوبہ میں اب تک 39129 لوگوں کا سیمپل لیا گیا ہے۔ کورونا کے 386 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 908 لوگ پازیٹیو ہیں۔


باہر سے روزانہ مزدوروں کا قافلہ ٹرینوں کے ذریعہ صوبہ کے مختلف ضلعوں میں پہنچ رہا ہے آج بھی 21 ٹرین سے ہزاروں لوگ بہار پہنچے ہیں۔ بہار حکومت مزدوروں کا خیرمقدم تو کررہی ہے، لیکن ساتھ ساتھ اس خوف میں بھی مبتلا ہے کہ کورونا کا کیس زیادہ بڑھنے لگا تو اسے حل کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوگا۔ تاہم وزیر صحت منگل پانڈے نے بار بار یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبائی حکومت پوری طرح سے  کورونا کے کسی بھی خطرہ سے نمٹنے کو تیار ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سینیٹائزیشن کا کام بھی جاری ہے اور لوگوں کے گھر گھر جاکر ان کا میڈیکل جانچ بھی کیا جارہا ہے۔ وہیں باہر سے آئے ہوئے تمام مزدورو کو ۲۱ دن تک کوارنٹائن میں رکھا جارہا ہے۔
First published: May 13, 2020 10:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading