ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مہاراشٹر، دہلی اور یوپی میں کورونا بے لگام، جم اور ملٹی پلیکس بند کرسکتی ہے ادھو حکومت

ملک میں کئی ماہ بعد ہفتہ کے روز ایک دن میں ملنے والے کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار اور اموات کی تعداد 500 کے پار چلی گئی (Coronavirus update)۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 92,943 نئے مریض ملے ہیں۔

  • Share this:
مہاراشٹر، دہلی اور یوپی میں کورونا بے لگام، جم اور ملٹی پلیکس بند کرسکتی ہے ادھو حکومت
مہاراشٹر، دہلی اور یوپی میں بے لگام کورونا

نئی دہلی: ملک میں کئی ماہ بعد ہفتہ کے روز ایک دن میں ملنے والے کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار اور اموات کی تعداد 500 کے پار چلی گئی (Coronavirus update)۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 92,943 نئے مریض ملے ہیں۔ اس کے مقابلے 60,044 متاثرین ٹھیک ہوئے۔ اس سے پہلے 16 ستمبر کو سب سے زیادہ 97,860 مریض ملے تھے، اس کے بعد یہ اعدادوشمار کم ہونا شروع ہوگیا تھا۔ جمعہ کو ملک میں 89,019 کیس سامنے آئے تھے۔ باقی ریاستوں کے مقابلے مہاراشٹر کے حالات زیادہ برے ہیں۔


مہاراشٹر میں ہفتہ کے روز کووڈ-19 کے 49,447 نئے معاملے سامنے آئے، جو کہ ابھی تک ایک دن سامنے آئے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ اس سے ریاست میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 29,53,523 ہوگئی جبکہ 277 اور مریضوں کی انفیکشن سے موت ہوجانے سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 55,656 ہوگئی۔ مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے معاملے کو دیکھتے ہوئے قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ادھو حکومت جم، مال اور ملٹی پلیکس کو بند کرنے کا اعلان کرسکتی ہے۔


ممبئی میں کورونا کے 9 ہزار سے زیادہ معاملے


ممبئی شہر میں کووڈ-19 کے 9,108 نئے معاملے سامنے آئے، جو ایک دن میں سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ اس سے پہلے، 17 ستمبر، 2020 کو مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ 24,619 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ محکمہ صحت نے کہا کہ 1,84,404 اور جانچ ہونے کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں اب تک ہوئی کل جانچ کی تعداد بڑھ کر 2,03,43,123 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے کہا کہ ریاست میں ٹھیک ہونے کی شرح اب 84.49 فیصد ہے، جبکہ ہلاک ہونے کی شرح 1.88 فیصد ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 277 اموات میں سے 132 اموت 48 گھنٹوں میں ہوئی ہے۔

دہلی میں 6 لاکھ سے زیادہ انفیکشن کے معاملے

دہلی میں مسلسل دوسرے دن ہفتہ کو کورونا وائرس کے 3500 سے زیادہ معاملے سامنے آئے جبکہ انفیکشن شرح بڑھ کر 4:48 فیصد ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق، 3567 نئے معاملے کے ساتھ متاثرین کی تعداد 6,72,381 ہوگئی ہے۔ انفیکشن سے 10 اور لوگوں کی موت ہونے سے مہلوکین کی تعداد 11,060 ہوگئی۔ گزشتہ کچھ دنوں سے معاملوں میں اضافہ کے درمیان ایک دن پہلے انفیکشن شرح 4.11 فیصد تھی، جو بڑھ کر 4.48 فیصد ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق، ایک دن پہلے کل 79,617 نمونوں کی جانچ کی گئی۔  اس میں 57,296 جانچ آر ٹی - پی سی آر طریقے سے کی گئی۔ گھر پر کوارنٹائن میں رہنے والے لوگوں کی تعداد ایک دن پہلے 6106 تھی، جو بڑھ کر 6569 ہوگئی ہے۔ ممنوعہ علاقوں کی تعداد جمعہ کو 2338 تھی، جو اب 2618 ہوگئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 04, 2021 01:32 AM IST