ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

حیدرآباد میں کورونا کی دہشت: حیدرآباد کے بیگم بازارمیں شام 5 بجے بند ہوجائیں گی دکانیں

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات اور مارکٹ میں روزانہ بڑھتے خریداروں کے ہجوم کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔لکشمی نارائنا صدر حیدرآباد گروسری مرچنٹ ایسوسی ایشن اور مہیش کماراگروال جنرل سکریٹری نے کہا کہ جمعہ سے دکانات صبح 9بجے کھولی جائیں گی اور شام پانچ بجے بند کردی جائیں گی۔بیگم بازار چھتری،مچھلی مارکٹ اور دیگر علاقوں میں ہول سیل کرانہ کی دکانات کی جانب سے اس پر عمل کیاجائے گا

  • UNI
  • Last Updated: Apr 08, 2021 03:38 PM IST
  • Share this:
حیدرآباد میں کورونا کی دہشت: حیدرآباد کے بیگم بازارمیں شام 5 بجے بند ہوجائیں گی دکانیں
مارکٹ بیگم بازار میں کورونا کے تقریبا 100معاملات کے بعد ریاست کے اس اہم تجارتی مرکز میں تاجروں میں تشویش کی لہر

شہر حیدرآباد کی مشہور اور مصروف ترین مارکٹ بیگم بازار میں کورونا کے تقریبا 100معاملات کے بعد ریاست کے اس اہم تجارتی مرکز میں تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے بعد اس ماہ کی 9تاریخ سے بیگم بازار میں دکانات کو کھولنے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات اور مارکٹ میں روزانہ بڑھتے خریداروں کے ہجوم کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔لکشمی نارائنا صدر حیدرآباد گروسری مرچنٹ ایسوسی ایشن اور مہیش کماراگروال جنرل سکریٹری نے کہا کہ جمعہ سے دکانات صبح 9بجے کھولی جائیں گی اور شام پانچ بجے بند کردی جائیں گی۔بیگم بازار چھتری،مچھلی مارکٹ اور دیگر علاقوں میں ہول سیل کرانہ کی دکانات کی جانب سے اس پر عمل کیاجائے گا۔ہر دکان پر خریداروں،تاجروں کے لئے ماسک لازمی رہے گا۔ساتھ ہی سینی ٹائزرس کا بھی استعمال ضروری قراردیاگیا ہے۔


تلنگانہ میں کوویڈ 19کے2,055نئے معاملات درج


تلنگانہ میں کوویڈ 19کے2,055نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,18,704ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,741 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید سات اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 303افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,03,601ہوگئی ہے۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 13,362ہے جن میں 8,263مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 87,332کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم 4,457نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی ایک کروڑ6 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 398نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

Published by: Mirzaghani Baig
First published: Apr 08, 2021 01:17 PM IST