ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا کی دوسری لہر ہوئی خطرناک ، 24 گھنٹوں میں 89 ہزار سے زیادہ نئے معاملات ، 714 اموات

Corona Cases Today: صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 89129 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 92 ہزار 260 ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 03, 2021 11:18 AM IST
  • Share this:
کورونا کی دوسری لہر ہوئی خطرناک ، 24 گھنٹوں میں 89 ہزار سے زیادہ نئے معاملات ، 714 اموات
کورونا کی دوسری لہر ہوئی خطرناک ، 24 گھنٹوں میں 89 ہزار سے زیادہ نئے معاملات ، 714 اموات

نئی دہلی : ہندوستان میں کورونا وائرس کے اثر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 89129 سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ، 2021 میں ایک دن کے دوران یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ سنیچر کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 89129 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 92 ہزار 260 ہوگئی ہے۔


وہیں اس دوران 44202 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک 11569241 کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ سرگرم معاملات 658909 ہوگئے ہیں ۔ اسی عرصے کے دوران اس دوران مزید 714 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 164110 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.36 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.32 فیصد ہوگئی ہے ۔ جبکہ اموات کی شرح 1.32 فیصد رہ گئی ہے۔


مہاراشٹر کورونا کے فعال معاملات کے معاملہ میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23360 فعال معاملات بڑھ کر 391257 ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 24126 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2457484 ہوگئی ہے ، جبکہ 481 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 55379 ہوگئی ہے۔


مراٹھواڑہ میں 5253 نئے معاملات ، 84 اموات

ادھر مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا وائرس وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 5253 نئے معاملے درج کیے گئے ۔ وہیں مزید 84 مریضوں کی موت ہوئی۔ ہیلتھ حکام نے سنیچر کے روز یہ اطلاع دی۔ تمام ضلعی صدر دفاتر سے یکجا کی گئیں اطلاعات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا ، جہاں انفیکشن کے 1427 نئے معاملے سامنے آئے اور یہاں مزید 33 افراد کی موت ہوئی۔

اس کے بعد ، ناندیڑ میں 1346 نئے معاملے درج ہوئے اور 23 افراد کی موت ہوئی۔ جالنا میں ، 493 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور نو افراد کی موت ہوئی۔ لاتور میں 769 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور سات مریضوں کی موت ہوئی۔ پربھنی میں 367 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور چھ افراد کی موت ہوئی۔ ہنگولی میں 176 نئے کیس اور 4 اموات ، بیڑ میں 383 معاملے اور دو اموات اور عثمان آباد میں 292 نئے معاملے سامنے آئے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 03, 2021 11:18 AM IST