உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کووڈ 19: وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کا بڑا اعلان، دہلی میں میڈیا ملازمین کی ہوگی کورونا جانچ

    دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی میں میڈیا ملازمین کی کورونا جانچ ہوگی۔ فائل فوٹو

    دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی میں میڈیا ملازمین کی کورونا جانچ ہوگی۔ فائل فوٹو

    ممبئی میں 53 میڈیا ملازمین کورونا پازیٹیو (Corona Positive) پائے گئے ہیں، جن میں سے بیشتر الیکٹرانک میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں۔ نامہ نگاروں کی ایک ایسوسی ایشن کے عہدیدار نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال (Delhi CM Arvind Kejriwal) نے منگل کو کہا کہ قومی راجدھانی دہلی میں ان کی حکومت میڈیا ملازمین کی کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کا پتہ لگانے کےلئےجانچ کرائےگی۔ ممبئی میں 53 میڈیا ملازمین کے کورونا سے متاثر پائےجانےکے بعد اروندکیجریوال نے یہ کہا ہے۔ انہوں نے دہلی میں میڈیا ملازمین کی، کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کےلئےجانچ کرانےکی اپیل کرنے والے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کہا، ’یقینی طور پر ہم یہ کریں گے’۔ بہرحال، اروند کیجریوال نے اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی۔



      واضح رہےکہ ممبئی میں 53 میڈیا ملازمین کورونا پازیٹیو پائےگئے ہیں، ان سبھی کو آئیسولیشن کےلئے بھیج دیا گیا ہے۔ فیلڈ میں کام کرنے والے 171 صحافیوں کے سیمپل جمع کئے گئے تھے۔ ان میں سے بیشتر الیکٹرانک میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان میں فوٹو گرافر، ویڈیو صحافی اور نامہ نگار شامل ہیں۔ کئی متاثر لوگوں میں کوئی بھی اثرات نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔  نامہ نگاروں کی ایک ایسوسی ایشن کے عہدیدار نے پیرکو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے یہاں منعقدہ ایک اسپیشل کیمپ میں میڈیا ملازمین کا ٹیسٹ کیاگیا تھا، جس میں تقریباً 53 صحافی کورونا وائرس سے متاثر پائےگئے۔

      ممبئی میں 53 میڈیا ملازمین کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں، جن میں سے بیشتر الیکٹرانک میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں۔

      ممبئی میں 53 میڈیا ملازمین کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں، جن میں سے بیشتر الیکٹرانک میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں۔بڑھ سکتی ہے تعداد

      ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ونود جگدالے نے اس کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک موصولہ ٹیسٹ رپورٹ کی تعداد دستیاب نہیں ہے، مگر تقریباً 53 صحافی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ونود جگدالے نےکہا کہ اس تعداد کے مزید اوپر جانےکا خدشہ ہے۔

      دیگر کی ٹسٹ رپورٹ آنا باقی

      بمبئی مہانگر پالیکا (بی ایم سی) کے ایک افسر نےکہا کہ بیشتر معاملوں میں کوئی اثرات دیکھنے کو نہیں ملے ہیں اور اب ان سبھی کو گھروں میں ہی کوارنٹائن میں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی دیگر لوگوں کی ٹسٹ رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: