ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تیزی سے بڑھ رہا کورونا کا گراف، 24 گھنٹےمیں6977 نئے مریض، اب تک 1.38 لاکھ کیس

وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، اتوار کو کووڈ-19 (Covid-19۔) سے 154 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 4,021 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

  • Share this:
تیزی سے بڑھ رہا کورونا کا گراف، 24 گھنٹےمیں6977 نئے مریض، اب تک 1.38 لاکھ کیس
کورونا کی وجہ سے ، قومی دارالحکومت کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں یہ تیسرے نمبر پر ہے۔

نئی دہلی: چین سے پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کا اثر ہندوستان (India) میں تیزی سے بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کا گراف تیزی سے اوپر جارہا ہے۔ وزارت صحت (Ministry of Health) کے اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا (Corona) کے 6,977 نئے کیس سامنے آئے۔ کورونا کے نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 1,38,845 ہوگئی ہے۔


وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، اتوار کو کووڈ-19 (Covid-19۔) سے 154 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 4,021 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ ملک میں ابھی 77,103 پازیٹیو کیس ہیں، جبکہ 57,720 مریض ٹھیک ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں۔


وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، اتوار کو کووڈ-19 (Covid-19۔) سے 154 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، اتوار کو کووڈ-19 (Covid-19۔) سے 154 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔


اب تک انفیکشن سے ملک میں کل 4021  مریضوں کی موت ہوئی ہے، جن میں سب سے زیادہ 1,577 مریضوں کی موت مہاراشٹر میں، 829 مریضوں کی موت گجرات میں ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں یہ تعداد 281 ہے۔ مغربی بنگال میں 269 اور دہلی میں انفیکشن کے سبب جان گنوانے والے مریضوں کی تعداد 231 ہے۔ راجستھان میں انفیکشن کے سبب 160 لوگوں کی موت ہوئی۔ اترپردیش میں 155 کی، تمل ناڈو میں 103 کی اور آندھرا پردیش میں 56 لوگوں کی موت ہوئی۔
First published: May 25, 2020 10:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading