ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: شب معراج اور شب برات کے دوران کورونا گائڈ لائن پر عمل کرنا لازمی، ادھو حکومت نے جاری کی گائڈ لائن

شب معراج اور شب برات کے پیش نظر عوامی تقریبات پر مہاراشٹرحکومت نے وقتی پابندی عائد کر دی ہے۔ کیونکہ ریاست میں کورونا وبا میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس کے پس منظر میں حکومت مہاراشٹر نے شب معراج اور شب برات کے لئے گائڈ لائن مرتب کی ہے۔

  • Share this:

ممبئی: شب معراج اور شب برات کے پیش نظر عوامی تقریبات پر مہاراشٹرحکومت نے وقتی پابندی عائد کر دی ہے۔ کیونکہ ریاست میں کورونا وبا میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس کے پس منظر میں حکومت مہاراشٹر نے شب معراج اور شب برات کے لئے گائڈ لائن مرتب کی ہے۔ شب معراج و شب برات میں تمام مسلمان اپنے اپنے حلقوں میں مساجد، عبادت گاہوں اور خانقاہوں میں حاضری دے کر عبادت کرتے ہیں اور شب معراج اور شب برات میں رات بھر عبادت میں مشغول رہتے ہیں، جس کی وجہ سے مساجد اور قبرستانوں میں بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے، اس لئے اس سال شب معراج و شب برات پر بھیڑ بھاڑ کے جمع ہونے پر حکومت مہاراشٹر نے پابندی عائد کردی ہے اور مقررہ حد میں ہی مساجد اور قبرستانوں میں عبادت وریاضت کی اجازت دی ہے۔ 11  مارچ کی شب سے 12 مارچ کی صبح تک کسی بھی قسم کے جلسے جلوس اور عوامی تقریبات پر پابندی عائد رہے گی۔ اسی طرح 28 مارچ شب برات میں بھی کسی بھی قسم کی بھیڑ بھاڑ کرنے پر پابندی عائد رہے گی۔

واضح رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات پرقابو پایا جاسکے۔ شب معراج و شب برات کے پیش نظر مساجد میں نمازیوں کو عبادت کی اجازت رہے گی، لیکن مرحلہ وار 40 سے 50 نمازیوں کو ہی جسمانی فاصلہ بر قرار رکھ کر مساجد اور قبرستانوں اور مذہبی مقامات میں جانے کی اور عبادت کرنے کی اجازت ہوگی، اس کے ساتھ ہی ماسک لگانا اور فاصلہ قائم رکھنا لازمی ہوگا۔ مساجد اور اس کے اطراف میں دکانوں اور دیگر کاروبار اور بازاری مصروفیات کے دوران جسمانی فاصلہ اور کورونا وبا کے اصول و ضوابط کی پابندی لازمی قراردی گئی ہے۔

شب معراج اور شب برات کے پیش نظر عوامی تقریبات پر مہاراشٹرحکومت نے وقتی پابندی عائد کر دی ہے۔ کیونکہ ریاست میں کورونا وبا میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس کے پس منظر میں حکومت مہاراشٹر نے شب معراج اور شب برات کے لئے گائڈ لائن مرتب کی ہے۔
شب معراج اور شب برات کے پیش نظر عوامی تقریبات پر مہاراشٹرحکومت نے وقتی پابندی عائد کر دی ہے۔ کیونکہ ریاست میں کورونا وبا میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس کے پس منظر میں حکومت مہاراشٹر نے شب معراج اور شب برات کے لئے گائڈ لائن مرتب کی ہے۔

شب معراج اور شب برات میں مذہبی پروگرام کے لئے کھلے میدان میں اجازت ہوگی، لیکن اس کے لئے اصولوں کی پابندی لازمی ہے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جانا ضروری ہے کہ یہاں بھیڑ بھاڑ نہ ہو کورونا وبا کے سبب دفعہ 144 نافذ العمل ہے، اس کی پاسداری ضروری ہے شب معراج اور شب برات کے وعظ اور دیگر مذہبی تقریبات کےلئے اجازت نامہ ضروری ہے اس کے ساتھ ہی آن لائن، کیبل نیٹ ورک، ویب سائٹس اور دیگر سوشل سائٹس پر مذہبی تقریبات نشرکی جائے۔ کورونا وبا کے سبب اصول و ضوابط کی پابندی عائد رہے گی۔

بازآبادکاری محکمہ، محکمہ صحت اور بی ایم سی کے وضع کردہ اصول اور سختی سے عمل کرنا لازمی ہوگا۔ ریاستی سرکار نے کورونا وبا کے دوران جو حکم نامہ جاری کیا ہے، وہ مہاراشٹر سرکار کے آن لائن ویب سائٹس پر موجود ہے۔ ممبئی پولیس نے بھی اس سلسلے میں تمام مساجد اور قبرستانوں سمیت دیگر خانقاہوں میں بندوبست کا انتظام کرے گی۔ ممبئی پولیس باضابطہ طور پر دونوں بڑی راتوں میں اصولوں کی پابندی کے لئے مساجد اور خانقاہوں کے باہر تعینات رہے گی۔ واضح رہے کہ مساجد اور قبرستان کہ ٹرسیان کی ذمہ داران کو گائڈ لائن پر عمل کرنے کی پر زور دیا گیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 10, 2021 04:40 PM IST