ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ کے اس اسپتال میں ہون پوجن سے کیا جا رہا ہےکورونا مریضوں کا علاج 

اترپردیش کے میرٹھ کےآنند اسپتال کا شمار شہر کے بڑے اسپتالوں میں ہے، جہاں مریض کے علاج کی تمام ضروری سہولیات دستیاب ہیں۔ ایلوپیتھی، آیوروید اور یوگا سے لے کر ان مریضوں کے علاج کےلئے ہون پوجن تک کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

  • Share this:
میرٹھ کے اس اسپتال میں ہون پوجن سے کیا جا رہا ہےکورونا مریضوں کا علاج 
میرٹھ کے اس اسپتال میں ہون پوجن سے کیا جا رہا ہےکورونا مریضوں کا علاج

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ کے آنند اسپتال کا شمار شہر کے بڑے اسپتالوں میں ہے، جہاں مریض کے علاج کی تمام ضروری سہولیات دستیاب ہیں، شہرکا یہ اسپتال اُن چنندہ پرائیویٹ اسپتالوں میں شامل ہے، جہاں کورونا مثبت مریضوں کے علاج کی اجازت ہے، اس وقت بھی اسپتال میں 53 کورونا پازیٹو مریض زیر علاج ہیں، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلوپیتھی، آیوروید اور یوگا سے لے کر ان مریضوں کے علاج کے لئے ہون پوجن تک کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز اسپتال کے کووڈ وارڈ میں باقاعدہ ہون میں آہوتی دے کر اسپتال کے کووڈ وارڈ اسٹاف کے علاوہ ڈاکٹروں نے بھی ہون پوجن کیا۔


اسپتال انتظامیہ کے ذمہ داران کے مطابق اسپتال کے کووڈ وارڈ میں کورونا مثبت مریضوں کا علاج روایتی طریقہ علاج کے علاوہ ان کی منفی سوچ کو ختم کرنے اور علاج کے لئے مثبت فکر کو قائم رکھنے کے مقصد سے ہون پوجن کا اہتمام کیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ ڈاکٹروں کے مطابق ابھی تک آنند اسپتال میں کسی بھی کورونا مثبت مریض کی موت نہیں ہوئی ہے، اب تک 89 مریض صحتیاب ہوکر پینے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔


اسپتال انتظامیہ کے ذمہ داران کے مطابق اسپتال کے کووڈ وارڈ میں کورونا مثبت مریضوں کا علاج روایتی طریقہ علاج کے علاوہ ان کی منفی سوچ کو ختم کرنے اور علاج کے لئے مثبت فکرکو قائم رکھنے کے مقصد سے حون پوجن کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے ذمہ داران کے مطابق اسپتال کے کووڈ وارڈ میں کورونا مثبت مریضوں کا علاج روایتی طریقہ علاج کے علاوہ ان کی منفی سوچ کو ختم کرنے اور علاج کے لئے مثبت فکرکو قائم رکھنے کے مقصد سے حون پوجن کا اہتمام کیا گیا ہے۔


اب اسپتال میں 53 کورونا پازیٹیو مریض زیرعلاج ہیں۔ آنند اسپتال کے اسٹاف کے مطابق اسپتال کے کووڈ وارڈ میں ہون پوجن اور گایتری منتر کے جاپ کا اہتمام اسپتال انتظامیہ کی جانب سے نہیں، بلکہ شانتی کنج ہری دوار گایتری پریوار کی جانب سے کیا گیا تھا۔ شانتی کنج حری دوار گایتری پریوار کی جانب سے اس طرح کے ہون پوجن اور گایتری منتر اُچارن پروگرام کا اہتمام پہلے بھی کیا جاتا رہا ہے، لیکن کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد سے شانتی کنج گایتری پریوار کے ذریعہ ہون پوجن کے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اور اس کا اہتمام اسپتالوں میں بھی کیا جا رہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 25, 2020 09:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading