ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سیکس ریکٹ میں پکڑی گئی لڑکی نکلی کورونا پازیٹیو، پولیس محکمہ میں کھلبلی

لکھیم پور کھیری ضلع کے ایس پی ستیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ کورونا دور میں جو بھی ملزم کو جیل بھیجا جاتا ہے، احتیاط کے طور پر ان کا کورونا ٹسٹ کرایا جاتا ہے۔

  • Share this:
سیکس ریکٹ میں پکڑی گئی لڑکی نکلی کورونا پازیٹیو، پولیس محکمہ میں کھلبلی
سیکس ریکٹ میں پکڑی گئی لڑکی نکلی کورونا پازیٹیو، پولیس محکمہ میں کھلبلی

لکھیم پور کھیری: اترپردیش کے لکھیم پور کھیری (Lakhimpur Kheri) ضلع میں تھانہ صدر کوتوالی علاقے میں ایک سیکس ریکٹ (Sex Racket) میں 5 خواتین اور 5 مردوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس میں شامل ایک خاتون اور ایک مرد کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اس کے بعد سیکس ریکٹ کو پکڑنے والی پولیس ٹیم اور خاتون کے رابطے میں آنے والے لوگوں میں ہنگامہ مچ گیا۔ دراصل، لکھیم پور صدر کوتوالی پولیس نے بدھ کو مخبر کی اطلاع پر ایک سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔ لکھیم پور کھیری ضلع کے ایس پی ستیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ سیکس ریکٹ پکڑنے والی ٹیم میں شامل لوگوں کی کورونا وائرس کا ٹسٹ کیا جارہا ہے۔


ایس پی ستیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ کورونا دور میں جو بھی ملزم کو جیل بھیجا جاتا ہے، احتیاط کے طور پر ان کا کورونا ٹسٹ کرایا جاتا ہے۔ اس کورونا ٹسٹ میں سیکس ریکٹ میں پکڑے گئے ایک لڑکے اور ایک لڑکی بھی کورونا پازیٹیو رپورٹ آنے کے بعد اس ریکٹ کا انکشاف کرنے والی پولیس ٹیم کے سبھی اراکین کا کورونا ٹسٹ کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی اور لڑکے کو کووڈ-19 کیئر سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔


یوپی میں 4112 ہوئی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد


واضح رہے کہ اترپردیش میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے میں تیزی ابھی بھی برقرار ہے۔ اترپردش محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کووڈ-19 انفیکشن 66 اور لوگوں کی موت کے ساتھ ریاست میں اس وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4112 ہوگئی۔ جبکہ اس دوران سب سے زیادہ 8 مریضوں کی موت لکھنو میں ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کانپور شہر میں 7، گورکھپور میں 6، پریاگ راج اور ایودھیا میں چار چار، وارانسی اور اٹاوہ میں تین تین، میرٹھ - لکھیم پور کھیری، سدھارتھ نگر، بہرائج اور فرخ آباد میں دو دو، گوتم بدھ نگر، بریلی، مرادآباد، سہارنپور، جھانسی، شاہجہانپور، مہاراج گنج، ہردوئی، بلند شہر، سیتا پور، اناو، بجنور، سون بھدر، مین پوری، فیروزآباد، قنوج، رائے بریلی، للت پور، امیٹھی، اوریا اور باندہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 11, 2020 04:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading