ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کوارنٹائن سینٹر میں کورونا پازیٹیو نابالغ سے آبروریزی، ملزم کے ساتھی نے بنایا ویڈیو

پولیس کے مطابق، جب لڑکی واش روم گی تو ایک دیگر کورونا وائرس مریض نے مبینہ طور پر اس کا جنسی استحصال کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سال کے ملزم نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ حادثہ کو انجام دیا۔

  • Share this:
کوارنٹائن سینٹر میں کورونا پازیٹیو نابالغ سے آبروریزی، ملزم کے ساتھی نے بنایا ویڈیو
کوارنٹائن سینٹر میں کورونا پازیٹیو نابالغ سے آبروریزی، ملزم کے ساتھی نے بنایا ویڈیو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں کورونا پازیٹیو (COVID-19) نابالغ لڑکی سے آبروریزی (Rape) کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جنوبی دہلی کے چھتر پور کے ایک کووڈ کیئر سینٹر میں 14 سال کی ایک لڑکی کا علاج چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق، جب لڑکی واش روم (بیت الخلا) گئی تو ایک دیگر کورونا وائرس مریض نے مبینہ طور پر اس کا جنسی استحصال کیا۔ پورا حادثہ 15 جولائی کی رات کی بتایا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سال کے ملزم نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ حادثہ کو انجام دیا۔ فی الحال، دونوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔


پولیس سے ملی اطلاعات کے مطابق، متاثرہ لڑکی اور ملزم جھگی جھونپڑی میں رہتے ہیں۔ دونوں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ کووڈ-19 کیئر سینٹر میں علاج کے لئے لایا گیا تھا۔ مرکز کے ایک افسر کے مطابق، لڑکی نے حادثہ کی اطلاع اپنے ایک رشتہ دار کو دی، جس کا بھی علاج کیا جارہا تھا۔ اس کے بعد معاملے کی اطلاع آئی ٹی بی پی کو دی گئی۔ پھر افسران کو پولیس کے معاملے کی اطلاع دی۔




لڑکی نے لگایا ویڈیو بنانے کا الزام

پولیس کے مطابق، اپنی شکایت میں لڑکی نے الزام لگایا کہ کوارنٹائن سینٹر میں موجود ایک ملزم نے اس کے ساتھ جنسی استحصال کیا۔ ساتھ ہی اس کے ساتھی نے موبائل پر اس کا ویڈیو بھی بنایا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر دو لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمین کے موبائل فون بھی ضبط کرلئے گئے ہیں۔ دونوں کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ فی الحال معاملے کی آگے کی جانچ پولیس کر رہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ کے بعد متاثرہ کو دوسرے کووڈ-19 کیئر سینٹر میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 24, 2020 12:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading