ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں کورونا کا قہر جاری، 15 ہزار سے زائد ہوگئی کورونا مریضوں کی تعداد

کورونا وبا سے بچنے کے لئے حکومت سخت احتیاطی تدابیر اٹھا رہی ہے اور صحت کی خدمات کو مزید مضبوطی سے زمین پر اتارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بہار کے کئی اضلاع میں لاک ڈان لگا دیا گیا ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ کو بیریکٹینگ کر کے شہر میں حالات کو قابو میں کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

  • Share this:
بہار میں کورونا کا قہر جاری، 15 ہزار سے زائد ہوگئی کورونا مریضوں کی تعداد
بہار میں کورونا کا قہر جاری، 15 ہزار سے زائد ہوگئی کورونا مریضوں کی تعداد

پٹنہ: بہار میں اب تک کورونا کے 15039 مریض مل چکے ہیں اور اس تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔ پٹنہ میں ہر روز 100 سے زیادہ مریض مل رہے ہیں۔ ایسے میں بہار کے دارالحکومت کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔ کورونا سے اب تک پورے صوبہ میں 118 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اب یہ وبا وی وی آئی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو رہا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے رہائش گاہ پر بھی کورونا نے دستک دے ڈالی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ڈیوٹی پر لگے ایک حولدار کی کورونا سے موت ہوچکی ہے اور ذرائع کے مطابق درجنوں لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔


وہیں نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کے یہاں کام کرنے والے چار ملازمین کورونا سے متاثر پائےگئے ہیں۔ یعنی کورونا سے وزیر اعلی کی رہائش گاہ، نائب وزیر اعلیٰ کے ملازمین، سکریٹریٹ، پولیس ہیڈکواٹر اور سیاسی لیڈر بھی نہیں بچے ہیں۔ یہاں تک کی ریاست کا سب سے بڑا اسپتال پی ایم سی ایچ میں بھی کورونا کا چین بنتا جارہا ہے، اب تک پی ایم سی ایچ میں 44 لوگ کورونا کے شکار ہوئے ہیں۔ وہیں پٹنہ ایمس میں 8 ملازمین کو کورونا ہوگیا ہے۔ اس وبا سے بچنے کے لئے حکومت سخت احتیاطی تدابیر اٹھا رہی ہے اور صحت کی خدمات کو مزید مضبوطی سے زمین پر اتارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بہار کے کئی اضلاع میں لاک ڈان لگا دیا گیا ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ کو بیریکٹینگ کر کے شہر میں حالات کو قابو میں کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


بہار کے کئی اضلاع میں لاک ڈان لگا دیا گیا ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ کو بیریکٹینگ کر کے شہر میں حالات کو قابو میں کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
بہار کے کئی اضلاع میں لاک ڈان لگا دیا گیا ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ کو بیریکٹینگ کر کے شہر میں حالات کو قابو میں کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


ضلع انتظامیہ کی طرف سے میڈیکل کی سہولت پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ نتیش کمار تمام اضلاع کی ضلع انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ وہیں کورونا کے بڑھ رہی تعداد اور لاک ڈاون کے سبب صوبہ میں سیاست کا بازار بھی گرم ہوگیا ہے۔ اپوزیشن لیڈروں نے سوال اٹھایا ہے کہ حکومت کے لاکھ دعوے کے بعد بھی آخر کورونا کنٹرول سے باہر کیوں ہے؟ وہیں لاک ڈاون کے سبب غریب عوام کی مشکلات پر بھی سیاسی لیڈر اپنی سیاسی روٹی سینکنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ دراصل بہار اسمبلی انتخابات قریب دیکھ کر سیاسی لیڈر اسی بہانے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت نے واضح کیا ہےکہ کورونا کو قابو میں کرنےکے لئےجو بھی اقدامات کرنے ہوں گے، حکومت اسے کرے گی۔ ضلع انتظامیہ کو اس تعلق سے ہمیشہ الرٹ پر رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 12, 2020 02:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading