ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کے بعد اب یوپی میں بھی لگےگا شراب پرکورونا ٹیکس، پٹرول اورڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ

یوگی کابینہ (CM Yogi Adityanath Cabinet) کے ذریعہ منظور کئےگئے فیصلے آج رات 12 بجے سے نافذ ہوں گے۔ حکومت نے شراب (Liquor) کی قیمت میں 30 سے 50 روپئے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

  • Share this:
دہلی کے بعد اب یوپی میں بھی لگےگا شراب پرکورونا ٹیکس، پٹرول اورڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ
دہلی کے بعد اب یوپی میں بھی لگےگا شراب پرکورونا ٹیکس

لکھنو: دہلی (Delhi) اور ملک کے کئی دیگر ریاستوں کے بعد اب اترپردیش (Uttar Pradesh) میں بھی شراب پر کورونا ٹیکس (Corona Tax) لگایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کابینہ میٹنگ میں اس پر فیصلہ لیا۔ اس کے علاوہ پٹرول اور ڈیژل پر بھی ویٹ (VAT) کی شرح بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ یوگی کابینہ نے شراب اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ دے دی ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ نے 10 دیگر تجاویز کو بھی منظوری دی ہے۔ پٹرول پر تین روپئے مہنگا اور ڈیژل پر ڈھائی روپئے ویٹ کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔


شراب کی قیمت میں 30 سے 50 روپئے کا اضافہ


یوگی کابینہ کے ذریعہ منظور کئے گئے فیصلے آج رات 12 بجے سے نافذ ہوں گی۔ یوگی حکومت نے شراب کی قیمت میں 30 سے 50 روپئے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف ایل کی بوتلوں پر یہ دام بڑھائے گئے ہیں۔ عام قسم کی شراب کی قیمت 30 روپئے مہنگی ہوجائے گی، وہیں پریمیم کی بوتلوں کے لئے اب 50 روپئے زیادہ دینا پڑےگا۔ اس کے علاوہ ملکی شراب کی 65 روپئے والی بوتل اب 70 روپئے میں ملےگی۔


یوگی کابینہ کے ذریعہ منظور کئے گئے فیصلے آج رات 12 بجے سے نافذ ہوں گی۔ یوگی حکومت نے شراب کی قیمت میں 30 سے 50 روپئے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
یوگی کابینہ کے ذریعہ منظور کئے گئے فیصلے آج رات 12 بجے سے نافذ ہوں گی۔ یوگی حکومت نے شراب کی قیمت میں 30 سے 50 روپئے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔


500 ایم ایل سے اوپر 50 روپئے تک اضافہ

غیر ملکی شراب (اکنامی/ میڈیم) پر 180 ایم ایل تک 10 روپئے تک کا اضافہ ہوا، 180 ایم ایل سے 500 ایم ایل تک 20 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ 500 ایم ایل سے اوپر 30 روپئے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ریگولر/ پریمیم برانڈ میں 180 ایم ایل تک 20 روپئے تک کا اضافہ ہوا، 180 ایم ایل سے 500 ایم ایل تک 30 روپئےکا اضافہ ہوا ہے۔ 500 ایم ایل سے اوپر 50 روپئے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اونچےبرانڈ کی غیر ملکی شراب پر 180 ایم ایل تک 100 روپئے، 180 سے 500 ایم ایل تک 200 روپئے اور 500 ایم ایل سے اوپر 400 روپئےکا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ قیمت ابھی سے نافذ ہوگی۔ وزیر مالیات نے بتایا کہ آبکاری میں اضافہ سے حکومت کو 2350 کروڑ محصولات حاصل ہونے کی امید ہے۔
First published: May 06, 2020 04:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading