ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار اسمبلی اتنخاب پر کورونا کا سایہ، مسلسل ہورہی سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ پر کورونا نے لگایا بریک

پٹنہ میں ایک ہفتہ کے لئے لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ وہیں بہار کے 6 اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاون مزید کئی اضلاع میں لگائی جاسکتی ہے۔ ایسے میں انتخابی تیاریاں کورونا کے سبب متاثر ہوگئی ہے۔

  • Share this:
بہار اسمبلی اتنخاب پر کورونا کا سایہ، مسلسل ہورہی سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ پر کورونا نے لگایا بریک
بہار اسمبلی اتنخاب پر کورونا کا سایہ، مسلسل ہورہی سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ پر کورونا نے لگایا بریک

پٹنہ: بہار کے اسمبلی انتخابات میں چند ماہ باقی ہے اور صوبہ میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ مانا جارہا ہے کہ اسمبلی انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ برسر اقتدار پارٹی سمیت اپوزیشن پارٹیاں انتخابی موڈ میں آگئی ہیں اور لگاتار سیاسی پارٹیوں کی سیاسی میٹنگ چل رہی ہے، لیکن پٹنہ میں کورونا کا قہر سیاسی پارٹیوں کی سیاسی حکمت عملی پر ایک طرح سے بریک لگا دیا ہے۔ میٹنگ کا سلسلہ بند ہونے سے کئی سیاسی پارٹیاں مشکل میں آگئی ہیں۔ گزشتہ دو ہفتہ سے پٹنہ میں توڑ جوڑ کی سیاست شباب پر رہی ہے۔ ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں پالا بدل کر جانے والے لوگوں کے سامنے اپنی پارٹی کے لئے ووٹ جمع کرنا کورونا کے وقت میں ایک پہاڑ جیسا کام ہوگا ہے۔


پٹنہ میں ایک ہفتہ کے لئے لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ وہیں بہار کے 6 اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاون مزید کئی اضلاع میں لگائی جاسکتی ہے۔ ایسے میں انتخابی تیاریاں کورونا کے سبب متاثر ہوگئی ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ کورونا کو دیکھتے ہوئے سیاسی پارٹیوں نے اپنی سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے اور کورونا کو لےکر سیاست ہونے لگی ہے۔


پٹنہ میں ایک ہفتہ کے لئے لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ وہیں بہار کے 6 اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔
پٹنہ میں ایک ہفتہ کے لئے لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ وہیں بہار کے 6 اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔


اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کو کنٹرول کرنے میں نتیش حکومت ناکام رہی ہے وہیں موجودہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ بہار میں کورونا کو قابو میں کرنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل جانچ کے ساتھ ساتھ کورونا کو روکنے کے لئے لاک ڈاون اور سینٹائز کا کام جاری ہے۔ برسر اقتدار پارٹی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار پھر سے نتیش کمار بہار کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ وہیں اپوزیشن اپنی پوری طاقت تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ بنانے میں لگارہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک اپوزیشن نے اتحاد کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر وقت پر اپوزیشن اتحاد بنانے میں ناکام رہتی ہے تو کورونا کی مدت کار میں سیاسی بساط پر بچھائے جارہے مہرے ان کی سیاسی زمین کھسکا سکتی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 10, 2020 05:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading