உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Omicron Coronavirus Live Updates: کورونا کے پچھلے 24 گھنٹوں میں آئے 2.58 لاکھ نئے کیسیز، 385 لوگوں کی ہوئی موت

    ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں آئے کورونا کے 2.58 لاکھ کیسیز۔

    ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں آئے کورونا کے 2.58 لاکھ کیسیز۔

    ملک میں کورونا وائرس کے کیسیز روزانہ بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 2,58,089 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں۔ اسی مدت میں 385 لووں کی موت بھی کوویڈ19 سے ہوئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:Omicron Coronavirus Live Updates: پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 58 ہزار نئے کیسیز سامنے آئے ہیں۔ اسی مدت میں 385 لوگوں کی موت کوویڈ-19 (Covid-19 In India) سے ہوئی ہے۔ اتوار کے مقابلے نئے کیسیز میں 13,113 کی گراوٹ آئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق، ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے مجموعی کیسیز 8209 ہوگئے ہیں۔ اتوار کے مقابلے ان میں 6.02 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اب تک یہ 29 ریاستوں میں پھیل چکا ہے۔

      ملک میں پازیٹیویٹی ریٹ 19.65 فیصد
      ہندوستان میں کوروناوائرس کے مثبت کیسیز کی تعداد پیر کو 16,56,341 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیس 4.43 فیصدی ہے وہیں ریکوری ریٹ 94.27 فیصدی ہوگیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک میں 1,51,740 لوگ کورونا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ روزانہ کے انفیکشن کی سطح 19.65 فیصدی ہے۔ جب کہ ہفتہ واری انفیکشن کا ریشیو 14.41 فیصدی ہے۔

      ہندوستان میں اومیکرون کے کیسیز 8 ہزار سے متجاوز
      وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے مجموعی کیس 8209 ہوگئے ہیں۔ اتوار کے مقابلے ان میں 6.02 فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے۔ اب تک یہ 29 ریاستوں میں بھی پھیل چکا ہے۔ مہاراشٹر میں اس کے سب سے زیادہ 1738 کیسیز آئے ہیں۔ جب کہ مغربی بنگال میں اس کے 1672 کیس درج کیے گئے ہیں۔ راجستھان میں اس کے 1276 کیس آئے ہیں۔

      کورونا کے 2.58 لاکھ نئے کیس
      ملک میں کورونا وائرس کے کیسیز روزانہ بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 2,58,089 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں۔ اسی مدت میں 385 لووں کی موت بھی کوویڈ19 سے ہوئی ہے۔

      دلی میں اتوار کو کورونا کے 18286 نئے کیسیز
      دلی میں کورونا وائرس سے اتوار کو 28 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا انفیکشن کے 18,286 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ دارالحکومت میں کورونا کے ایکٹیو کیس کی تعداد 89,819 ہوگئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: