உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19:ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا کے کیسیز، پچھلے 24 گھنٹوں میں سامنے آئے 2.64لاکھ نئے کیسیز

    ہندوستان میں تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں کورونا کے کیسیز۔

    ہندوستان میں تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں کورونا کے کیسیز۔

    وزارت صحت نے بتایا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد اب بڑھ کر 12.72 لاکھ ہوگئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، جمعرات کو 1,09,345 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ جس کے بعد کورونا سے اب تک ٹھیک ہونے والوں کی تعداد ہندوستان میں 3,48,24,706 ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک میں پھر ایک مرتبہ کورونا وائرس کے کیسیز میں زبردست اُچھال دیکھا گیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کوویڈ-19 (Covid-19) کے 2,64,202 نئے کیسیز درج کیے گئے۔ جب کہ اس دوران 315 مریضوں کی موت بھی ہوگئی ہے۔ موت کے نئے کیسیز سامنے آنے کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد ملک بھر میں اب 4,85,350 ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت (Union Health Ministry)نے بتایا کہ پورے ملک سے درج کیے گئے کوویڈ وبا کے نئے کیسیز، گزشتہ دن (جمعرات) کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے۔ جمعرات کو ہندوستان میں کورونا کے 2,47,417 کیسیز درج کیے گئے تھے۔

      وزارت صحت نے بتایا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد اب بڑھ کر 12.72 لاکھ ہوگئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، جمعرات کو 1,09,345 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ جس کے بعد کورونا سے اب تک ٹھیک ہونے والوں کی تعداد ہندوستان میں 3,48,24,706 ہوگئی ہے۔

      وزارت نے بتایا کہ کورونا وبا کے آج 2.64 لاکھ نئے کیسیز درج ہوئے ہیں۔ جب کہ جمعرات کو یہ اعدادوشمار 2.47 لاکھ تھے۔ صرف 24 گھنٹوں میں کورونا کے کیسیز میں 16,785کیسیز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: