உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Corona Vaccination ۔15-18 سال کے گروپ کا کورونا ویکسینیشن رجسٹریشن آج سے شروع، 3 جنوری سے لگے گی ویکسین

    آج سے 15-18 ایچ گروپ کے بچوں کو ویکسین کے لئے رجسٹریشن کا ہوا آغاز۔

    آج سے 15-18 ایچ گروپ کے بچوں کو ویکسین کے لئے رجسٹریشن کا ہوا آغاز۔

    کووین پلیٹ فارم کے چیف ڈاکٹر آر ایس شرما نے پہلے کہا تھا کہ آدھار اور دیگر قومی شناختی کارڈ کے علاوہ بچے رجسٹریشن کے لئے اپنے 10ویں کلاس کے آئی ڈی کارڈ کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: 15 سے 18 سال کے بچوں کے کوویڈ-19 ویکسینیشن کے لئے CoWin ایپ پر رجسٹریشن (Vaccination Registration) آج سے شرو ہورہا ہے۔ بچوں کے ویکسینیشن کے لئے واک ان اور اان لائن رجسٹریشن دونوں ہی آپشن دستیاب ہوں گے۔ اس ایج گروپ کا کورونا ویکسینیشن (Corona Vaccination) 3 ج نوری سے شروع ہوگا۔ جہاں CoWin رجسٹریشن کی کارروائی آج سے شروع ہورہی ہے وہیں آن سائٹ رجسٹریشن (Onsite Registration) ویکسینیشن کے دن یعنی 3 جنوری سے شروع ہوگی۔

      حکومت کی گائیڈلائنس کے مطابق، اس ایج گروپ کے لوگ 1 جنوری سے اپنے اائی ڈی کارڈ کا استعمال کرکے CoWin ایپ پر سلاٹ بک کرسکتے ہیں۔ کووین پلیٹ فارم کے چیف ڈاکٹر آر ایس شرما نے پہلے کہا تھا کہ آدھار اور دیگر قومی شناختی کارڈ کے علاوہ بچے رجسٹریشن کے لئے اپنے 10ویں کلاس کے آئی ڈی کارڈ کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے 25 دسمبر 2021 کو اپنے خطاب کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو 3 جنوری 2022 سے کوویڈ-19 ویکسین لگائی جائے گی۔


      بچوں کے لئے ہوگا الگ کوویڈ ویکسینیشن سینٹر
      مرکز نے ریاستوں کو 15-18 عمر کے بچوں کے لئے الگ کوویڈ ویکسینیشن سینٹر قائم کرنے کی صلاح دی ہے۔ اس درمیان، ویکسین کی ڈوز جمع کرنے سے لے کر بچوں کے امراض کے ماہرین کو تیار رکھنے تک، دلی میں ویکسینیشن سینٹر پر تین جنوری سے 15-18 عمر کے گروپ والے بچوں کے لئے کوویڈ ویکسینیشن شروع کیے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

      سرکاری دستاویزات کے مطابق، رجسٹرار جنرل آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق اس زمرے میں ویکسینیشن کے لیے گروپ کا سائز 10 لاکھ ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ 15 سے 18 سال کی عمر کے نوجوان یکم جنوری سے کوون پورٹل پر رجسٹریشن کر سکیں گے اور ان کے لیے ویکسین کا اختیار صرف کوویکسین ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: