உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک میں ٹیکہ کاری بڑھانے کی پہل، آج سے گھرگھر جاکر لگے گی کورونا ویکسین

    ملک میں ٹیکہ کاری بڑھانے کی پہل، آج سے گھرگھر جاکر لگے گی کورونا ویکسین

    ملک میں ٹیکہ کاری بڑھانے کی پہل، آج سے گھرگھر جاکر لگے گی کورونا ویکسین

    Corona Vaccination India: مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویا نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ خراب کارکردگی والے اضلاع میں گھر گھر جاکر کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے لئے ’ہرگھردستک‘ مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس کا مقصد لوگوں کو خطرناک وائرس سے بچاو کے لئے مکمل ٹیکہ کاری کے لئے ترغیب دینا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس انفیکشن (Coronavirus) سے لوگوں کو بچانے کے لئے بڑی سطح پر ٹیکہ کاری مہم (Corona Vaccination) چلائی جا رہی ہے۔ ملک میں اب تک کورونا ویکسین (Corona Vaccine) کی 106 کروڑ سے زیادہ ڈوز دی جاچکی ہیں۔ اب اس مہم کو رفتار دینے کے مقصد سے مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ مل کر ہرگھر دستک ابھیان چلانے جا رہی ہے۔ اس کی شروعات یکم نومبر سے ہو رہی ہے۔ اس کے تحت میڈیکل ٹیمیں گھر گھر جاکر لوگوں کو ویکسین لگائیں گی۔

      مہم کے تحت ان لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کی ذمہ داری میڈیکل ٹیموں کی ہوگی، جنہوں نے اب تک کورونا ویکسین کی ایک بھی ڈوز نہیں لگوائی ہے یا جو دوسری ڈوز لگوانے نہیں پہنچے ہیں۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویا نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ خراب کارکردگی والے اضلاع میں گھر گھر جاکر کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے لئے ’ہرگھردستک‘ مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس کا مقصد لوگوں کو خطرناک وائرس سے بچاو کے لئے مکمل ٹیکہ کاری کے لئے ترغیب دینا ہے۔

      مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزیر صحت کے ساتھ ایک قومی جائزہ میٹنگ کے دوران منسکھ مانڈویا نے کہا تھا کہ کوئی بھی ضلع ایسا نہیں رہنا چاہئے، جہاں مکمل ٹیکہ کاری نہیں ہو۔

      انہوں نے کہا تھا کہ ہرگھر ’دستک‘ مہم جلد ہی خراب کارکردگی کرنے والے اضلاع میں لوگوں کو مکمل ٹیکہ کاری کے لئے حوصلہ دینے اور ترغیب دینے کے لئے شروع ہوگی۔ آئیے، ہم سبھی اہل لوگوں کو نومبر 2021 کے آخر تک کووڈ مخالف ٹیکے کی پہلی خوراک دینے کا ہدف رکھیں۔ ایسے تقریباً 48 اضلاع کی پہچان کی گئی ہے، جہاں اہل مستفضین میں سے 50 فیصد سے بھی کم لوگوں نے پہلی ڈوز لی ہے۔

      وہیں وزیر اعظم نریندر مودی بھی 3 نومبر کو 11 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ٹیکہ کاری مہم کو آگے بڑھانے کو لے کر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران ٹیکہ کاری سے متعلق حکمت  عملی پر بات کی جائے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی 40 ایسے اضلاع کے ڈی ایم کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے، جہاں کورونا ٹیکہ کاری کی رفتار بے حد سست ہے۔ ان میں منی پور، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، اروناچل پردیش اور مہاراشٹر کے اضلاع خاص طور پر شامل ہیں۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز روم میں منعقدہ جی-20 سمٹ میں کہا تھا کہ ہندوستان اگلے سال کے آخر تک کووڈ-19 ٹیکے کی پانچ ارب خوراک کا پیداوار کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے یہ تبصرہ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کے تعاون کے کردار کی نشاندہی کرتے ہوئے کی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: