உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کورونا ویکسینیشن: کورونا ٹیکہ کاری میں پچھڑ رہے 40 اضلاع کے ڈی ایم سے وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں کریں گے بات 

    کورونا ویکسینیشن: کورونا ٹیکہ کاری میں پچھڑ رہے 40 اضلاع کے ڈی ایم سے وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں کریں گے بات 

    کورونا ویکسینیشن: کورونا ٹیکہ کاری میں پچھڑ رہے 40 اضلاع کے ڈی ایم سے وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں کریں گے بات 

    Corona Vaccination: وزیر اعظم مودی جن 40 اضلاع کے ڈی ایم سے آج بات کریں گے، وہاں کورونا ٹیکہ کاری کے اعدادوشمار کم ہیں۔ وزیر اعظم دفتر نے جانکاری دی ہے کہ وزیر اعظم مودی بدھ کو جھارکھنڈ، منی پور، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ سمیت دیگر ریاستوں میں کم ٹیکہ کاری کوریج پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران ان سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کورونا وائرس (Coronavirus) سے لوگوں کو بچانے کے لئے ملک میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم (Corona Vaccination) چل رہی ہے۔ وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، منگل تک ہندوستان میں 107 کروڑ سے زیادہ کورونا وایکسین (Corona Vaccine) کی ڈوز دی جاچکی ہیں۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) بدھ کو ٹیکہ کاری پر جائزہ میٹںگ کریں گے۔ وہ دوپہر 12 بجے 40 اضلاع کے ڈی ایم کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کریں گے۔

      وزیر اعظم مودی جن 40 اضلاع کے ڈی ایم سے آج بات کریں گے، جہاں کورونا ٹیکہ کاری کے اعدادوشمار کم ہیں۔ وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) نے جانکاری دی ہےکہ وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو جھارکھنڈ، منی پور، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ سمیت دیگر ریاستوں میں کم ٹیکہ کاری کوریج والے اضلاع میں ضلع افسران سے بات چیت کرکے اس موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران ان سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں اضلاع میں ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانے کی حکمت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

      وہیں وزارت صحت کے مطابق، ملک میں منگل تک کووڈ-19 ویکسین کی 107 کروڑ سے زیادہ ڈوز ڈی جاچکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ منگل کی شام تک تقریباً 37,38,574 خوراک دی گئی ہیں۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویا نے پیر کے روز کہا تھا کہ ہندوستان کی 78 فیصد آبادی کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 38 فیصد کو دونوں ڈوز دی جاچکی ہیں۔

      وزارت صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں سب سے کمزور آبادی کے گروپوں کو بچانے کے ہتھیار کے طور پر ٹیکہ کاری قواعد کا مستقل طور پر جائزہ اور اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں منگل کو گزشتہ 259 دنوں میں، کووڈ-19 کے سب سے کم 10,423 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ علاج کرا رہے مریضوں کی تعداد گھٹ کر 1,53,776 رہ گئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے نئے معاملوں کے بعد ملک میں انفیکشن کی چپیٹ میں آچکے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 3,42,96,237 ہوگئی ہے۔ 443 مریضوں کی موت ہونے سے مہلوکین کی تعداد 4,58,880 پر پہنچ گئی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: