ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: 16 جنوری سے لگے گی کورونا ویکسین، پہلے 3 کروڑ میں ہیلتھ ورکر کو ترجیح

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کورونا وائرس ویکسین کو لے کر ملک کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں کورونا کی صورتحال اور ٹیکہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • Share this:
بڑی خبر: 16 جنوری سے لگے گی کورونا ویکسین، پہلے 3 کروڑ میں ہیلتھ ورکر کو ترجیح
16 جنوری سے لگے گی کورونا ویکسین، پہلے 3 کروڑ میں ہیلتھ ورکر کو ترجیح

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے ہفتہ کو کورونا وائرس ویکسین کو لے کر ملک کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں کورونا کی صورتحال اور ٹیکہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ 16 جنوری سے کورونا ویکسین لگے گی۔ پہلے 3 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی، جس میں ہیلتھ ورکر کو ترجیح دی جائے گی، جن کی تعداد تقریباً 3 کروڑ ہے۔


اس کے بعد 50 سال سے اوپر کی آمدنی والے سنگین بیماریوں کے شکار لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا، جن کی تعداد تقریباً 27 کروڑ کے آس پاس ہے۔ پتر انفارمیشن بیورو کی طرف سے دستیاب کرائی گئی اطلاع کے مطابق، مرکزی حکومت نے لوہڑی، مکر سکرانتی، پونگل اور ماگھ بہو کے بعد ٹیکہ کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔


حکومت نے کہا، ’قومی ریگولیٹر نے دو ٹیکوں (کووی شیلڈ اور کوویکسین) کو ایمرجنسی استعمال سے متعلق منظوری اور تیز منظوری فراہم کی ہے، جو کہ تحفظ اور استثنیٰ فراہم کرنے میں کامیاب پائے گئے ہیں’۔ وزارت صحت کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں موجودہ کورونا وائرس انفیکشن کے 2,24,190 مریض زیر علاج ہیں، جو کہ اب تک سامنے آئے کل معاملوں کا 2.16 فیصد ہے۔ اس خطرناک وائرس کے سبب اب تک 1.5 لاکھ سے زیادہ لوگ جان گنوا چکے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 09, 2021 04:58 PM IST