ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ، تلنگانہ میں بھی ایک بیمار

دہلی اور تلنگانہ میں پائے گئے ایک ایک مریض کے بعد اب تک ہندوستان میں کورونا وائرس کے کل پانچ معاملات سامنے آچکے ہیں ۔

  • Share this:
قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ، تلنگانہ میں بھی ایک بیمار
علامتی تصویر

چین میں پھیلے کورونا وائرس کے دو نئے معاملات کی ہندوستان میں تصدیق ہوگئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک معاملہ کی قومی راجدھانی دہلی میں تصدیق ہوئی ہے ، جہاں ایک شخص نے گزشتہ دنوں اٹلی کا سفر کیا تھا ۔ وہیں دوسرے معاملہ کی تلنگانہ میں تصدیق ہوئی ہے ۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مریض نے گزشتہ دنوں دبئی کا سفر کیا تھا ۔ چین سے پھیلا کورونا وائرس دنیا بھر میں اب تک تقریبا 89 ہزار افراد کو اپنی زد میں لے چکا ہے جبکہ تین ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس سے موت بھی ہوچکی ہے ۔


ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس وائرس کو کووڈ – 19 نام دیا ہے ۔ اس مہلک وائرس کا پہلی مرتبہ گزشتہ سال دسمبر میں چین میں انکشاف ہوا تھا اور یہ اب تک 70 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ اس کورونا وائرس کا اثر 88 ہزار سے زیادہ لوگوں میں دیکھا جاچکا ہے ، جس میں سے صرف چین میں ہی 80 ہزار سے زیادہ مریض ہیں ۔



دہلی اور تلنگانہ میں پائے گئے ایک ایک مریض کے بعد اب تک ہندوستان میں کورونا وائرس کے کل پانچ معاملات سامنے آچکے ہیں ۔ اس سے پہلے خارجی امور کے وزیر مملک مرلی دھرن نے اتوار کو کہا کہ حکومت کو کورونا وائرس کی وجہ سے ماہی گیروں سمیت ہندوستانیوں کے ایران میں پھنسے ہونے کی رپورٹ ملی ہے اور تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ اس کو لے کر مقامی افسران کے ساتھ رابطے میں ہے ۔

ایران میں ہندوستان کے سفیر جی دھرمیندر نے ہفتہ کو بتایا تھا کہ وطن واپس جانے کی خواہش رکھنے والے ہندوستانیوں کی واپسی کیلئے افسران کام کررہے ہیں اور افسران کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ۔ جموں و کشمیر میں کئی لیڈروں نے مرکز سے ایران میں پھنسے طلبہ سمیت لوگوں کو نکالنے کی اپیل کی ہے ۔
First published: Mar 02, 2020 03:14 PM IST