உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Coronavirus Update: پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے 337704 لوگ ہوئے متاثر، 488 کی ہوئی موت

    Covid-19 : ہندوستان میں روزانہ کورونا کیسیز میں ہورہا ہے اضافہ۔

    Covid-19 : ہندوستان میں روزانہ کورونا کیسیز میں ہورہا ہے اضافہ۔

    اعدادوشمار کے مطابق، قومی سطح پر ہونے والی ٹیکہ اندازی مہم کے تحت اب تک کورونا ویکسین کے 161.16 کروڑ ڈوز لگائے جاچکے ہیں۔ وہیں، کوویڈ-19 کی ٹیسٹنگ کی بات کریں تو اب تک 71.34 کروڑ لوگوں کا ٹسٹ کیا گیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 19,60,954 کورونا کے سیمپل ٹسٹ کیے گئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس نے قہر برپایا ہوا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے روزانہ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ سے متجاوز ہورہی ہے۔ اس درمیان ہفتہ کو ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے 3,37,704 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 488 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ جانکاری مرکزی وزارت صحت (Health Minister) کی جانب سے دی گئی ہے۔ ملک میں کوویڈ-19 (Covid-19) کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 21,13,365 ہو گئی ہے، جو مجموعی کیسیز کا 5.43 فیصد ہے۔ وہیں، ریکوری ریٹ 93.31 فیصدی ہے۔

      وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2,42,676 مریض ٹھیک ہوئے ہیں، جس کے بعد اب تک کوویڈ سے 3,63,01,482 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ وہیں، اومیکرون کے اب تک 10,050 کیسیز ملے ہیں، جن میں گزشتہ دن 3.69 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت روزانہ پازیٹیویٹی ریٹ 17.22 فیصدی اور ہفتہ واری پازیٹیویٹی ریٹ 16.65 فیصدی ہے۔

      اعدادوشمار کے مطابق، قومی سطح پر ہونے والی ٹیکہ اندازی مہم کے تحت اب تک کورونا ویکسین کے 161.16 کروڑ ڈوز لگائے جاچکے ہیں۔ وہیں، کوویڈ-19 کی ٹیسٹنگ کی بات کریں تو اب تک 71.34 کروڑ لوگوں کا ٹسٹ کیا گیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 19,60,954 کورونا کے سیمپل ٹسٹ کیے گئے ہیں۔

      ریاستوں کے پاس 12.79 کروڑ کورونا ویکسین ڈوز دستیاب
      وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت ملک بھر میں کورونا ٹیکہ اندازی کے دائرے کو وسعت دینے اور لوگوں کو ٹیکہ لگانے کی رفتار کو تیز کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ کوویڈ19 کے ٹیکے کو سبھی کے لئے دستیاب کرانے کے لئے نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع کیا گیا تھا۔ ویکسینیشن مہم کی رفتار کو زیادہ سے زیادہ بڑھا کر اس کے تحت ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو ٹیکے کی دستیابی کے بارے میں پہلے ہی اطلاع دے دی جاتی ہے، تا کہ وہ بہتر منصوبے کے ساتھ ٹیکہ لگانے کا بندوبست کرسکیں اور ٹیکے کی سپلائی چین کو بہتر کیا جاسکے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: