ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں کورونا کا ریکارڈ اضافہ، 3992 نئےمعاملے ملنے سے مچا ہنگامہ

دراصل صوبہ میں اب کورونا متاثرہ لوگوں کی مجموعی تعداد 75 ہزار 786 ہوگئی ہے۔ آج ایک دن میں ریکارڈ کورونا کے مریض ملے ہیں۔ 3992 نئے معاملے آنے سے حکومت سکتہ میں ہے۔ وہیں صرف پٹنہ میں 534 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

  • Share this:
بہار میں کورونا کا ریکارڈ اضافہ، 3992 نئےمعاملے ملنے سے مچا ہنگامہ
بہار میں کورونا کا ریکارڈ اضافہ، 3992 نئےمعاملے ملنے سے مچا ہنگامہ

پٹنہ: کورونا کے بڑھ رہے تعداد اور اسپتالوں میں سہولت کی کمی کے سبب بہار حکومت کا مذاق بننے لگا ہے۔ سوشل میڈیا پر نیتش کمار کی جم کر تنقید ہورہی ہے۔ وہیں موجودہ حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ کورونا کے مسئلہ کو جلد قابو میں کرلیا جائےگا۔ محکمہ صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اب کورونا کے جانچ کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے اور صوبہ کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے تمام سہولت مہیا کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔


دراصل صوبہ میں اب کورونا متاثرہ لوگوں کی مجموعی تعداد 75 ہزار 786 ہوگئی ہے۔ آج ایک دن میں ریکارڈ کورونا کے مریض ملے ہیں۔ 3992 نئے معاملے آنے سے حکومت سکتہ میں ہے۔ وہیں صرف پٹنہ میں 534 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ لوگوں کے لئے کورونا کا علاج کرانا سب سے بڑا چیلینج بن رہا ہے۔ یعنی جس کو کورونا ہو جارہا ہے اس کے سامنے سب سےبڑا سوال ہے کہ وہ کس اسپتال میں اپنا علاج کرائے اور کس اسپتال میں بیڈ ہے، جہاں اسے ایڈمیٹ کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کی جانب سے اب تک اس طرح کا کوئی ڈاٹا جاری نہیں کیا جارہا ہے۔


بہار کی موجودہ نتیش کمار حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ کورونا کے مسئلہ کو جلد قابو میں کرلیا جائےگا۔ محکمہ صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اب کورونا کے جانچ کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔
بہار کی موجودہ نتیش کمار حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ کورونا کے مسئلہ کو جلد قابو میں کرلیا جائےگا۔ محکمہ صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اب کورونا کے جانچ کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔


پٹنہ جیسے شہر میں جو بہارکی دارالحکومت ہونے کے ساتھ ساتھ صوبہ کے وی وی آئی پی لوگوں کا شہر مانا جاتا ہے۔ یہاں بھی کورونا کے مریضوں کا کوئی خاص انتظام نہیں ہے۔ پٹنہ ایمس، این ایم سی ایچ اور پی ایم سی ایچ میں کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے، لیکن اسپتالوں میں سہولت برائے نام ہے۔ نتیجہ کے طور پر جیسے جیسے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ویسے لوگوں کے خوف میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں قید ہوگئے ہیں، لیکن اس وبا کی رفتار کم نہیں ہوئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 08, 2020 11:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading