ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Cowin Global Conclave: پوری دنیا کے ممالک کوون پلیٹ فارم کا استعمال کرسکیں گے : وزیر اعظم مودی

Cowin Global Conclave: وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے پوری دنیا کو ہمیشہ ایک کنبہ کی طرح سمجھا ہے۔ اس وبا نے بھی متعدد لوگوں کو اس میں چھپی حقیقت کا احساس کرایا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کووڈ ٹیکہ کاری کے پلیٹ فارم کو اوپن سورس بنایا جانا چاہئے ، جس سے دنیا کا کوئی بھی ملک اس سے فائدہ اٹھا سکے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 05, 2021 06:29 PM IST
  • Share this:
Cowin Global Conclave: پوری دنیا کے ممالک کوون پلیٹ فارم کا استعمال کرسکیں گے : وزیر اعظم مودی
Cowin Global Conclave: پوری دنیا کے ممالک کوون پلیٹ فارم کا استعمال کرسکیں گے : وزیر اعظم ۔ (BJP4India Twitter/5 July 2021)

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کووڈ ٹیکہ کاری کے لئے تیار کئے گئے کوون پلیٹ فارم کو اوپن سورس بنایا جارہا ہے ، جس سے پوری دنیا کو اس کا فائدہ مل سکے ۔ وزیر اعظم مودی نے پیر کو کوون ورلڈ کانفرنس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے پوری دنیا کو ہمیشہ ایک کنبہ کی طرح سمجھا ہے۔ اس وبا نے بھی متعدد لوگوں کو اس میں چھپی حقیقت کا احساس کرایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسے مدنظر رکھتے ہوئے اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کووڈ ٹیکہ کاری کے پلیٹ فارم کو اوپن سورس بنایا جانا چاہئے ، جس سے دنیا کا کوئی بھی ملک اس سے فائدہ اٹھا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سمت میں کام کیا جارہاہے اور جلد ہی دنیا اس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا سکے گی ۔


وزیراعظم نے اپنے خطاب کے شروع میں وبا کی وجہ سے جان گنوانے والے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سو برسوں میں اس سے پہلے کبھی اس طرح کی وبا کا دنیا نے سامنے نہیں کیا ۔ تجربات سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ خواہ کوئی کتنا بھی طاقت ور ملک ہو ، وہ تنہا اس چیلنج سے نہیں نمٹ سکتا ۔ اس وبا کے شروع سے ہی ہندوستان نے پورا تجربہ ، مہارت اور وسائل عالمی برادری کے ساتھ شیئر کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا ۔


انہوں نے کہا کہ تمام سرحدوں کے باوجود ہندوستان نے کووڈ 19 کے خلاف مہم میں ٹیکنالوجی اور دیگر چیزیں تمام کے ساتھ جہاں تک ممکن شیئر کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ سافٹ ویئر کے معاملہ میں کسی طرح کی حد نہیں ہے ، اس لئے ہم نے کووڈ کا پتہ لگانے اور متاثرہ شخص کے رابطوں کا پتہ لگانے سے متعلق ایپ کو جہاں تک ممکن ہو اوپن سورس بنا دیا ۔


وزیراعظم نے کہا کہ اس وبا سے لڑنے کے لئے ٹیکہ کاری امید کی سب سے بڑی کرن ہے ۔ ہندستان نے شروع سے ہی اس سے نپٹنے کے لئے پوری طرح سے ڈیجیٹل نظریہ اختیار کیا اور ٹیکہ کاری سمیت ہماری تمام اسکیمیں اسی پر مبنی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 05, 2021 06:29 PM IST