ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مہاراشٹر میں1شخص کی مشتبہ موت، کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ، جانچ رپورٹ کا انتظار

مرنے والے کے نمونے کو جانچ کیلئے لیباریٹری میں بھیجا گیا ہے ۔ اس کی موت دوپہر چار بج کر 20 منٹ پر ہوئی اور جانچ رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں1شخص کی مشتبہ موت، کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ، جانچ رپورٹ کا انتظار
کورونا وائرس کا قہر اب ہندوستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ کرناٹک میں ہوئی ایک سن رسیدہ شخص کی موت کے بعد اب دہلی میں ایک خاتون نے جمعہ کو دم توڑ دیا ۔خاتون کی عمر اڑسٹھ سال تھی اور وہ کورونا وائرس کی زد میں تھی ۔ خاتون دہلی کے جنک پوری علاقہ کی رہنے والی تھیں۔آپ کوبتادیں کہ کرناٹک میں تین دن پہلے ہوئی 76سالہ شخص کی موت ہندوستان میں کورونا وائرس سے پہلی موت تھی۔ ادھر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ملک میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اب مریضوں کی تعداد بڑھ 107ہوگئی ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہاکہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر رفتہ رفتہ بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ متاثرین کی تعداد 84 تک پہنچ گئی ہے ۔ وہیں سعودی عرب سے حال ہی میں لوٹے 71 سالہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی مہاراشٹر کے بلڈھانا ضلع میں ہفتہ کو دوپہر میں موت ہوگئی ۔ اسپتال کے افسران نے بتایا کہ مرنے والا شخص ہائی بلڈ پریشر اور ڈائبٹیز کا بھی مریض تھا ۔ سول سرجن پریم چندر پنڈت نے بتایا کہ کچھ دنوں پہلے ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہونے پر مریض کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا اور ہفتہ کی صبح کورونا وائرس کے انفیکشن کی علامتیں سامنے آنے پر بلڈھانا کے جنرل اسپتال میں اس کو منتقل کردیا گیا تھا ۔


انہوں نے بتایا کہ مرنے والے کے نمونے کو جانچ کیلئے لیباریٹری میں بھیجا گیا ہے ۔ اس کی موت دوپہر چار بج کر 20 منٹ پر ہوئی اور جانچ رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ وہیں ریاست میں بڑھتے معاملات کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت نے سبھی سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔


خیال رہے کہ اس سے پہلے دہلی میں بھی ایک خاتون نے گزشتہ روز دم تور دیا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کی عمر 68 سال تھی اور وہ کورونا وائرس کی گرفت میں تھی ۔ خاتون دہلی کے جنک پوری علاقہ کی رہنے والی تھی ۔


قبل ازیں کرناٹک میں چار دن پہلے ہوئی 76 سال سن رسیدہ شخص کی موت ہندوستان میں کورونا وائرس سے ہوئی پہلی موت تھی ۔ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت نے گزشتہ جمعرات کو بتایا تھا کہ اس شخص کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شک تھا ، جس کی وجہ سے اس کا علاج کیا جارہا تھا ۔ تاہم موت سے پہلے لئے گئے نمونے کی جانچ میں کووڈ 19 انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ۔
First published: Mar 14, 2020 07:31 PM IST