ہوم » نیوز » وطن نامہ

Delhi Corona Update: دہلی میں کورونا سے موت نے توڑا سارا ریکارڈ ، 24 گھنٹے میں 448 اموات

Delhi Corona News: دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں جو تعداد سامنے آئی ہے ، اس کو کچھ حد تک اطمینان بخش کہا جاسکتا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے 18043 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور 448 افراد کی موت ہوئی ہے ۔

  • Share this:
Delhi Corona Update: دہلی میں کورونا سے موت نے توڑا سارا ریکارڈ ، 24 گھنٹے میں 448 اموات
دہلی میں کورونا سے موت نے توڑا سارا ریکارڈ ، 24 گھنٹے میں 448 اموات

نئی دہلی : دہلی میں کورونا وائرس کے حالات اب پہلے کے مقابلہ میں کچھ بہتر ہوئے ہیں ۔ تاہم موت کے اعداد و شمار ڈرانے والے ہیں ۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں جو تعداد سامنے آئی ہے ، اس کو کچھ حد تک اطمینان بخش کہا جاسکتا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے 18043 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور 448 افراد کی موت ہوئی ہے ۔


اب دہلی میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 89592 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 20293 لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے ۔ اس وقت دہلی میں 50441 لوگ ہوم آئیسولیشن میں اپنا علاج کرا رہے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں دہلی  میں 61 ہزار 45 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔ وہیں موت کی شرح اب ۔۔۔۔ فیصد ہوگئی ہے ۔ اس پازیٹیویٹی ریٹ کی بات کریں تو وہ اتوار سے کم ہونے لگا ہے ۔ پیر کو بھی پازیٹیویٹی ریٹ ۔۔۔۔ تھی ۔


بتادیں کہ دہلی میں گزشتہ اتوار کو کورونا کے نئے معاملات میں کمی آئی تھی ، لیکن موت کی تعداد گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل چار سو کے پار رہی ہے ۔ گزشتہ دو ہفتوں میں پہلی مرتبہ اتوار کو پازیٹیویٹی ریٹ 30 فیصد سے نیچے آیا تھا ۔ اتوار کو پازیٹیویٹی ریٹ ۔۔۔۔ رہا ۔ لاک ڈاون کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہے جب پازیٹیویٹی 30 فیصد کے نیچے آیا ۔ حالانکہ گزشتہ اتوار کو 407 لوگوں نے اس وائرس کی وجہ سے دم توڑ دیا ۔


سیسودیا کی درخواست پر کی جانے والی کارروائی سے مطلع کرے مرکز: ہائی کورٹ

ادھر دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو پیر کے روز دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کے ذریعہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے دارالحکومت میں کووڈ اسپتال کے قیام اور آکسیجن کی فراہمی سے متعلق مدد کی درخواست پر کی جانے والی کارروائی سے مطلع کرنے کی ہدایت دی ۔ جسٹس وپن سانگھی اور ریکھا پلی نے کہا کہ "ہم مرکزی حکومت کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ دہلی کے نائب وزیر اعلی کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے درخواست پر کی گئی کارروائی سے عدالت کو آگاہ کرے"۔

اس سے قبل عدالت نے دہلی حکومت سے فوجی دستے کی خدمات لینے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کو کہا تھا ۔ فوجی دستے فیلڈ اسپتال قائم کرسکتے ہیں اور بڑی تعداد میں کورونا مریضوں کا علاج کرسکتے ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 04, 2021 12:42 AM IST