ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے میرٹھ بیداری مہم ، ڈاکٹروں نے بتایا بچنے کا یہ طریقہ

ڈاکٹروں کے مطابق کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا طریقہ تو یہ ہے کہ وائرس انفیکشن کے مریض اور مشتبہ افراد کو علاحدہ رکھ کر اس کا علاج اور نگرانی کی جائے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے میرٹھ بیداری مہم ، ڈاکٹروں نے بتایا بچنے کا یہ طریقہ
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے میرٹھ بیداری مہم ، ڈاکٹروں نے بتایا بچنے کا یہ طریقہ

احتیاط برتنے کے علاوہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا کوئی کارگر طریقہ ابھی موجود نہیں ہے ایسے میں کورونا وائرس کے خطرے سے بچاؤ کے لئے لوگوں کو بیدار کرنا ضروری ہے ۔  ایک بیداری مہم کے تحت انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن میرٹھ کی جانب سے خصوصی بیداری مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ کورونا وائرس سے متعلق اہم جانکاریاں اور بچاؤ کے طریقوں سے بیدار کرنے کے لئے آئی ایم اے ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ میڈیکل ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے دہلی این سی آر علاقے میں کورونا وائرس کے موجودہ خطرے کے پیش نظر لوگوں تک اہم جانکاریاں پہنچائیں ۔


ڈاکٹروں کے مطابق کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا طریقہ تو یہ ہے کہ وائرس انفیکشن کے مریض اور مشتبہ افراد کو علاحدہ رکھ کر اس کا علاج اور نگرانی کی جائے اور بچاؤ کا طریقہ یہ ہے کہ اسپتالوں ، ائیرپورٹ اور ایسے مقامات پر جانے سے بچا جائے جہاں باہر سے آنے والوں کی آمد و رفت زیادہ ہو ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچاؤ کا بہتر طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنے جسم اور آس پاس صاف صفائی رکھی جائے ۔


ڈاکٹروں کے مطابق ہاتھ ملانے اور چھینکے سے بھی وائرل انفیکشن کا خطرہ ہے اس لئے بخار اور فلو کے مریضوں سے بھی دوری بنا کر رکھنی چاہئے۔

First published: Feb 06, 2020 11:41 PM IST