ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

COVID-19: کورونا کی دوسری لہر، جولائی کے بعد ایک ہفتے میں 33 فیصد تک بڑھے معاملے

گزشتہ ایک ہفتے میں جس رفتار سے کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے، اس نے دسمبر کے بعد کے سبھی اعدادوشمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہی نہیں، گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس ہفتے کورونا کے معاملات میں 33 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

  • Share this:
COVID-19: کورونا کی دوسری لہر، جولائی کے بعد ایک ہفتے میں 33 فیصد تک بڑھے معاملے
کورونا کی دوسری لہر، جولائی کے بعد ایک ہفتے میں 33 فیصد تک بڑھے معاملے

نئی دہلی: ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔ تازہ ترین اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو گزشتہ سال کی طرح ہی اس سال بھی کورونا (Corona) کے گراف نے ڈرانا شروع کردیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں جس رفتار سے کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے، اس نے دسمبر کے بعد کے سبھی اعدادوشمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہی نہیں، گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس ہفتے کورونا کے معاملات میں 33 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کورونا انفیکشن کے سبب مریضوں کی موت کا اعدادوشمار بھی بڑھ گیا ہے۔ وائرس کے انفیکشن کے سبب مرنے والوں کی تعداد 6 ہفتوں میں سب سے زیادہ 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


ملک میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے اعدادوشمار کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس ہفتے ملک میں 1.56 لاکھ نئے کورونا مریض پائے گئے ہیں، جو گزشتہ 12 ہفتے کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے ساتھ ہی گزشتہ چار ہفتوں میں معاملے دوگنے ہوچکے ہیں۔ اتوار کو 26,386 نئے معاملے درج کئے گئے، جو 19 دسمبر کے بعد 85 دن میں سب سے زیادہ ہے۔


ملک میں ایک بار پھرکورونا وائرس انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔
ملک میں ایک بار پھرکورونا وائرس انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔


ملک میں گزشتہ سال 7 اگست کو کورونا متاثرین کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست کو 30 لاکھ اور پانچ ستمبر کو 40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی تھی۔ انفیکشن کے کل معاملے 16 ستمبر کو 50 لاکھ، 28 ستمبر کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر کو 80 لاکھ، 20 نومبر کو 90 لاکھ اور 19 دسمبر کو ایک کروڑ کے پار چلے گئے تھے۔

ہندوستان کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر پہنچا برازیل

برازیل میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان دنوں برازیل میں روزانہ 70,000 سے زیادہ نئے مریض مل رہے ہیں اور تقریباً 2,000 اموات ہو رہی ہیں۔ ہفتہ کو برازیل، ہندوستان کو پیچھے چھوڑ کر مریضوں کے معاملے میں دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے۔ اموات کے معاملے میں یہ پہلے سے ہی دوسرے مقام پر تھا۔ وہیں، کورونا متاثرین کی مریضوں کے اعدادوشمار میں امریکہ اب بھی پہلے مقام پر ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 15, 2021 08:37 AM IST