آکسیجن کی کمی سے لے کر وینٹی لیٹر میں خرابی تک ، کورونا سے نمٹنے گئی مرکزی ٹیم کو تین ریاستوں میں ملی کئی خامیاں
آکسیجن کی کمی سے لے کر وینٹی لیٹر میں خرابی تک ، کورونا سے نمٹنے گئی مرکزی ٹیم کو تین ریاستوں میں ملی کئی خامیاں
Coronavirus in India: وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق فی الحال ایکٹو کورونا کیسیز کی تعداد گیارہ لاکھ سے زیادہ ہے ۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا اعداد و شمار ہے ۔ ملک بھر 70.82 فیصد ایکٹیو کیسیز پانچ ریاستوں مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، کرناٹک ، اترپردیش اور کیرالہ میں ہیں ۔ صرف مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 48.57 فیصد ایکٹیو کیسیز ہیں ۔
نئی دہلی : ملک بھر میں کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے حالات کافی تیزی سے بگڑ رہے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اسی درمیان مرکز نے تین ریاستوں میں کورونا کے حالات کو لے کر ریاستی سرکار کو ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔ یہ تین ریاستیں مہاراشٹر ، پنجاب اور چھتیس گڑھ ہیں ۔ مرکز کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم کو یہاں کئی خامیاں نظر آئی ہیں ۔ ان ریاستوں میں آکسیجن سلینڈروں کی کمی ہے ۔ اس کے علاوہ یہاں وینٹی لیٹر بھی خراب پڑے ہیں ۔ ساتھ ہی کورونا سے لڑنے کیلئے یہاں کے اسپتالوں میں بہتر انتظامات بھی نہیں ہیں ۔ بتادیں کہ گزشتہ ہفتہ وزیر اعظم مودی کے کہنے پر مرکز سے ایکسپرٹ کی ٹیم بھیجی گئی تھی ۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق فی الحال ایکٹو کورونا کیسیز کی تعداد گیارہ لاکھ سے زیادہ ہے ۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا اعداد و شمار ہے ۔ ملک بھر 70.82 فیصد ایکٹیو کیسیز پانچ ریاستوں مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، کرناٹک ، اترپردیش اور کیرالہ میں ہیں ۔ صرف مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 48.57 فیصد ایکٹیو کیسیز ہیں ۔ سب سے زیادہ مریضوں کی موت بھی مہاراشٹر میں ہورہی ہے ۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ کی باری آتی ہے ۔ انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق مرکز نے بگڑتے حالات کو لے کر ریاستوں کو خط لکھا ہے ۔
جانئے کہاں کیا خامیاں ملیں
مہاراشٹر
یہاں کے تین اضلاع کے اسپتالوں میں مریضوں کی بھیڑ کافی زیادہ ہے ۔ اس کے علاوہ تین اضلاع میں آکسیجن سپلائی کی کمی ہے ۔ دو اضلاع میں وینٹی لیٹر خراب ہیں ۔ احمد نگر ، اورنگ آباد ، ناگپور اور نندور بار میں کافی زیادہ تعداد میں مریض اسپتالوں میں ہیں ۔
پنجاب
یہاں کے دو اضلاع میں کورونا کے علاج کیلئے کوئی الگ سے اسپتال نہیں ہے ۔ تین اضلاع میں میڈیکل اسٹاف کی قلت ہے ۔ ایک ضلع میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیلئے کوئی لیب نہیں ہے ۔
چھتیس گڑھ
یہاں کے تین اضلاع میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کافی کم ہورہے ہیں ۔ چار اضلاع میں کافی تعداد میں مریض اسپتال میں بھرتی ہیں ۔ راجدھانی رائے پور میں آکسیجن کی سپلائی محدود ہے ۔ بالود ، رائے پور ، درگ اور مہاسمند اضلاع میں اسپتال کے بیڈ بھرے ہوئے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔