உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں دارالعلوم دیوبند بھی آیا آگے ، یوگی حکومت کو کی یہ بڑی پیشکش

    دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے اور کورونا سے جنگ میں مدرسہ کی جی ٹی روڈ پر واقع بلڈنگ دار القران کو آئسولیشن وارڈ کے طور پر استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

    • Share this:
      اترپردیش سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ۔ وہیں مسلمانوں کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے دار العلوم دیوبند نے اپنی ایک عمارت کو آئسولیشن وارڈ کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ایشیا کے سب سے بڑے اسلامی تعلیمی ادارے کے طور پر شناخت رکھنے والے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے پیر کو کہا کہ ہم نے ایک عمارت کو آئسولیشن وارڈ کے طور پر بنانے کیلئے اترپردیش حکومت کو تجویز دی ہے ۔

      اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے اور کورونا سے جنگ میں مدرسہ کی جی ٹی روڈ پر واقع بلڈنگ دار القران کو آئسولیشن وارڈ کے طور پر استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

      قابل ذکر ہے کہ ملک میں لاک ڈاون کا آج چھٹا دن ہے ، لیکن مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ وزارت صحت کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک متاثرین کی تعداد بارہ سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ تیس سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: