ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر : ممبئی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 100 تک پہنچی ، 141 ڈسچارج

مہاراشٹر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 150 کے قریب ہو گئی ہے ، جن 9 مریضوں کی آج موت واقع ہو ئی ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر  : ممبئی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 100 تک پہنچی ، 141 ڈسچارج
مہاراشٹر : ممبئی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 100 تک پہنچی ، 141 ڈسچارج

ممبئی میں کورونا وائرس سے متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔  ممبئی میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے ۔ ممبئی عظمٰی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے مطابق آج 13 اپریل کو کورونا کی وجہ سے 9 افراد فوت ہوئے ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اس کی تصدیق کی ہے جبکہ مہاراشٹر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 150 کے قریب ہو گئی ہے ، جن 9 مریضوں کی آج موت واقع ہو ئی ہے ۔ ان میں ذیابیطس کے مریض کے ساتھ سن رسیدہ افراد بھی شامل ہیں ۔ مرنے والوں میں چھ خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔


ممبئی میں کورونا کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کرنے کیلئے ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کی میئر کشوری پیڈنیکر نے ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ سے ملاقات کی ۔ ممبئی میں صورتِ حال کی خرابی کے درمیان اچھی خبر یہ ہے کہ ممبئی میں 43 مریضوں کو آج اسپتال سےچھٹی دیدی گئی ہے ۔ اب تک کل 141 مریضوں کی اسپتال سے رخصتی عمل میں آئی ہے۔ پانچ سے بارہ اپریل کے درمیان ممبئی میں 80 کلینک میں 3085 افراد نے استفادہ کیا ، جبکہ 1185 کا سیمپل لیا گیا ۔ یہ مشتبہ کرونا مریض ہو سکتے ہیں ۔ اس کی تصدیق بی ایم سی کے محکمہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کی ہے۔


ریاست مہاراشٹر میں آج کورونا کے 82 مریض پائے گئے ہیں ، جبکہ ریاست میں مریضوں کی تعداد تقریباً دوہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔ ممبئی کے بعد سب زیادہ اموات پونے میں درج کی گئی ہے ۔ پونے میونسپل کارپوریشن کی حد میں ابھی تک 30 افراد کی جان گئی ہے ، جبکہ 235 سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ ریاست مہاراشٹر میں صورت حال دیگر ریاستوں کے مقابلے مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔

First published: Apr 13, 2020 09:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading