ہوم » نیوز » وطن نامہ

COVID-19 : کورونا وائرس سے ہندوستان میں دوسری موت ، دہلی میں 68 سالہ خاتون نے توڑا دم

کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ملک میں مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ جہاں جمعرات کو کورونا متاثرین کی تعداد 75 تھی ، وہیں جمعہ کو یہ تعداد بڑھ کر 81 ہوگئی ۔

  • Share this:
COVID-19 : کورونا وائرس سے ہندوستان میں دوسری موت ، دہلی میں 68 سالہ خاتون نے توڑا دم
 ہندوستان میں کورونا وائرس کے اب تک 140 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

کورونا وائرس کا قہر اب ہندوستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ کرناٹک میں ہوئی ایک سن رسیدہ شخص کی موت کے بعد اب دہلی میں ایک خاتون نے جمعہ کو دم توڑ دیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کی عمر 68 سال تھی اور وہ کورونا وائرس کی زد میں تھی ۔ خاتون دہلی کے جنک پوری علاقہ کی رہنے والی تھی ۔


کرناٹک میں تین دن پہلے ہوئی 76 سالہ شخص کی موت ہندوستان میں کورونا وائرس سے ہوئی پہلی موت تھی ۔ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت نے جمعرات کو بتایا تھا کہ اس شخص کو کورونا وائرس کا انفیکشن ہونے کا اندیشہ تھا ، جس کی وجہ سے اس کا علاج کیا جارہا تھا ۔ تاہم موت سے پہلے لئے گئے سیمپل کی جانچ میں کووڈ 19 انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ۔



ادھر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ملک میں مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ جہاں جمعرات کو کورونا متاثرین کی تعداد 75 تھی ، وہیں جمعہ کو یہ تعداد بڑھ کر 81 ہوگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ حالانکہ مرکزی حکومت کے ساتھ ہی ریاستی حکومت بھی کورونا سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ، لیکن متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔
First published: Mar 13, 2020 11:12 PM IST