ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی لاک ڈاون : نوئیڈا جانے والی اوکھلا - کالندی کنج شاہراہ سیل ، پولیس چوکس

اوکھلا - کالندی کنج علاقہ کی شاہراہ جو نوئیڈا جانے کے لیے کھول دی گئی تھی ، اب اس کو پوری طرح سے بند کردیا گیا ہے ۔ جو لوگ نوئیڈا جانا چاہتے ہیں ، ان کے کاغذات کی جانچ کی جارہی ہے ۔

  • Share this:
دہلی لاک ڈاون : نوئیڈا جانے والی اوکھلا - کالندی کنج شاہراہ سیل ، پولیس چوکس
دہلی لاک ڈاون : نوئیڈا جانے والی اوکھلا - کالندی کنج شاہرہ سیل ، پولیس چوکس

قومی راجدھانی دہلی میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے اور 31 مارچ تک تمام طرح  کی سرگرمیوں، آمد ورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ لیکن بڑی تعداد میں لوگ لاک ڈاؤن کو درکنار کرتے ہوئے آمد ورفت کرتے نظر آئے ، جس کی وجہ سے دہلی پولیس نے کمر کستے کرتے ہوئے بارڈر علاقوں کو خاص طور سے سیل کر دیا ہے اور کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔


اوکھلا - کالندی کنج علاقہ کی شاہراہ جو نوئیڈا جانے کے لیے کھول دی گئی تھی ، اب اس کو پوری طرح سے بند کردیا گیا ہے ۔ جو لوگ نوئیڈا جانا چاہتے ہیں ، ان کے کاغذات کی جانچ کی جارہی ہے ۔ اگر میڈیکل ایمرجنسی ہے یا ایمرجنسی سروسز سے متعلق لوگ ہیں ، تو ان لوگوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے‌ ۔


دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہمیں احکامات صادر کئے گئے ہیں بلاضرورت آمد و رفت پر روک لگائی جائے اور جن سروسز کو خاص طور سے میڈیکل سروسز سے وابستہ جو لوگ ہیں یا دوسرے اہم سروس کے اہلکار ہیں ، ان کو ہی جانے کی اجازت ہے اور اس کو سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے ۔

First published: Mar 23, 2020 09:24 PM IST