ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس : دیکھیں میرٹھ میں کیسا ہے لاک ڈاؤن کا اثر

پولیس کی مدد کے لئے سول ڈیفنس کے لوگوں نے بھی چوراہوں پر مورچہ سنبھال لیا ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : دیکھیں میرٹھ میں کیسا ہے لاک ڈاؤن کا اثر
کورونا وائرس : دیکھیں میرٹھ میں کیسا ہے لاک ڈاؤن کا اثر

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ لیکن کئی پچھڑے علاقوں میں لوگ اس خطرے کو سنجیدگی سے نہ لیتے ہوئے لاپرواہی بھی برت رہے ہیں ۔ میرٹھ میں کئی ایسے علاقوں میں جہاں لوگوں کے گھروں سے باہر نکل کر محلہ کی گلیوں میں گھومنے کی تصویر نظر آئی ۔ وہیں بیشتر علاقوں میں لوگ سنجیدگی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بھی نظر آئے ۔ کئی محلہ اور سوسائٹی میں تو لوگوں نے خود ہی گلیوں اور گیٹ کو بند کر دیا ہے ۔ سول ڈیفنس کے لوگ بھی رضاکارانہ طور پر پولیس کی مدد کر رہے ہیں ۔ کچھ افراد نے تو سڑکوں پر مورچہ سنبھال رکھا ہے اور میڈیکل سروسز سے وابستہ کئی افراد سڑکوں پر پولیس اور دیگر خدمات انجام دینے والوں کو ماسک تقسیم کرتے نظر آئے ۔

شہر کے پسماندہ علاقوں میں بہت سے لوگ ابھی بھی اس خطرے کی نوعیت کو محسوس نہیں کر رہے ہیں اور اپنے گلی محلوں میں جمع ہوکر دوسروں کے لئے بھی خطرے کا سبب بن رہے ہیں ۔ کئی علاقوں میں لوگوں نے احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے اپنے گلی محلہ کو لاک کر دیا ہے ۔ ضرورت کے لئے باہر جانے والوں کو لوٹنے پر سنیٹائز  کرکے ہی محلہ اور گھر میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے ۔

وہیں پولیس کی مدد کے لئے سول ڈیفنس کے لوگوں نے بھی چوراہوں پر مورچہ سنبھال لیا ہے ۔ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے والوں کو روکا جا رہا ہے اور ہدایت دی جا رہی ہے ۔ میڈیکل سروسز سے وابستہ کئی  افراد ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور سول ڈیفنس کے لوگوں کو  ماسک اور گلووس تقسیم کر رہے ہیں ۔

First published: Mar 25, 2020 10:23 PM IST