ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا وائرس کی دہشت سے کولکاتہ کے تفریحی مقامات پر چھایا سناٹا 

بیشتر سیاح تمام تر احتیاطی اقدامات کے ساتھ ان تفریحی مقامات پر آرہے ہیں ۔ شہر کے وکٹوریہ میموریل میں لوگوں کی بھیڑ دیکھی جارہی ہے ، لیکن انہیں مایوس ہونا پڑرہا ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس کی دہشت سے کولکاتہ کے تفریحی مقامات پر چھایا سناٹا 
کورونا وائرس کی دہشت سے کولکاتہ کے تفریحی مقامات پر چھایا سناٹا 

ملک بھر میں کورونا واٸرس کی دہشت سے لوگ پریشان ہیں ۔ کولکاتہ میں کورونا پوزیٹیو ایک معاملہ سامنے انے کے بعد ریاست بھر میں بے چینی دیکھی جارہی ہے ۔ بنگال کے سرکاری افسر کا 18 سالہ بیٹا جو لندن سے واپس آیا تھا اور کورونا واٸرس کا شکار تھا، اس کے اسپتال جانے کی بجاٸے ریاستی سیکریٹریٹ نبانہ جانے اور دیگر لوگوں سے ملاقات کے بعد حکومت کے اعلی عہدیداران سمیت عام لوگوں میں بھی ناراضگی دیکھی جارہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کے اس کے کورونا پوزیٹیو ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد ریاستی ہوم سیکریٹری سمیت کٸی سرکاری افسران  نے خود کو ایسولیشن میں رکھ لیا ہے ۔


وہیں شہر کے تعلیمی اداروں سمیت تمام تفریحی مقامات پر بھی تالہ لگا دیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مقامات جو تاریخی اعتبار سے مشہور ہیں ، ان دنوں وہاں سناٹا چھایا ہے ۔ سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا دورہ بھی کررہے ہیں ، لیکن انہیں مایوس لوٹنا پڑرہا ہے ۔ کیرالہ سے آنے والے کرشنا نے کورونا کی زد میں آئے ملک کی موجودہ صورتحال کو مضبوط بنانے کے لٸے کورونا کے خلاف جدوجہد میں اٹھاٸے گٸے اقدامات کو اہم بتایا ۔ تاہم عام لوگوں کو بھی اس تعلق سے بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔




بیشتر سیاح تمام تر احتیاطی اقدامات کے ساتھ ان تفریحی مقامات پر آرہے ہیں ۔ شہر کے وکٹوریہ میموریل میں لوگوں کی بھیڑ دیکھی جارہی ہے ، لیکن انہیں مایوس ہونا پڑرہا  ہے ۔ باہر سے ہی وکٹوریہ میموریل کا لوگ دیدار کررہے ہیں اور بند ہونے کی وجہ سے اندر جانے سے قاصر ہیں ۔ جبکہ کٸی لوگ تو ایسے بھی ہیں جو پہلی مرتبہ کولکاتہ آٸے ہیں ، لیکن کورونا کی دہشت کے بعد تفریحی مقامات کو بند کٸے جانے سے وہ کافی مایوس ہیں ۔
First published: Mar 20, 2020 10:20 PM IST