ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس : دہلی میں 22 مارچ کو پورے دن نہیں چلے گی میٹرو ، آج سے بند رہیں گے شاپنگ مالس

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر دہلی کے تمام شاپنگ مال کو اگلے حکم تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 20, 2020 07:41 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس : دہلی میں 22 مارچ کو پورے دن نہیں چلے گی میٹرو ، آج سے بند رہیں گے شاپنگ مالس
کورونا وائرس : دہلی میں 22 مارچ کو پورے دن نہیں چلے گی میٹرو ، آج سے بند رہیں گے شاپنگ مالس

کورونا وائرس كووڈ -19 کے انفیکشن سے لڑنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے 22 مارچ کو جنتا کرفیو کے اعلان کے بعد دہلی میٹرو نے بھی اتوار کو اپنی سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعہ کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی کوشش کے تحت میٹرو سروس اس دن دستیاب نہیں رہے گی ۔ واضح رہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے دہلی میٹرو نے مسافروں کو کم اور انتہائی ضروری ہونے کی صورت میں ہی میٹرو سے سفر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے جمعرات کو ہدایات جاری کی تھیں۔


ادھر کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر دہلی کے تمام شاپنگ مال کو اگلے حکم تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مال میں اب صرف گروسری، دوا اور سبزیوں کی دوکانیں کھلی رہیں گی ۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سبھی شاپنگ مال کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ان میں صرف گروسری، دوا اور سبزیوں کی دوکانیں بند نہیں کی جائیں گی۔


اس سے قبل کل دارالحکومت میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجو کیشن (سی بی ایس سی) کے امتحانات اور سالانہ امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا تھا ۔ ڈائریکٹوریٹ نے میونسپل کارپوریشن ، نئی دہلی میونسپل کارپوریشن اور کنٹین منٹ بورڈ کو اطلاع دے دی ہے کہ سبھی طلبہ ، اساتذہ اور اسکول کے افسران اور ملازمین کے لئے 19 سے 31 مارچ تک اسکول پوری طرح بند رہیں گے۔


واضح رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز عوام سے صبح سات بجے سے رات نو بجے کے درمیان ’جنتا کرفیو‘ کے نظرئیے کو اپنانے کے لئے کہا تھا ، جہاں ان میں سے کسی کو لازمی خدمات کے تحت گھر سے باہر نکلنا ضروری نہ ہو۔ وزیراعظم نے اہل وطن کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ لازمی اشیاء مثلاً خوراک، دودھ، ادویات وغیرہ کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں سے گھبراہٹ اور بھگدڑ میں خریداری کرنے سے گریز کرنے پر زور دیا۔ وزیر عظم نے کووڈ۔ 19 سے مکمل طور پر نبرد آزما ہونے کے لئے ہر ایک سے مل جل کر کام کرنے اور تعاون پر زور دیا ۔ انہوں نے شہریوں سے غلط اطلاعات کا شکار نہ ہونے پر زور دیا۔
First published: Mar 20, 2020 07:41 PM IST