ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس : گھر سے کررہے ہیں کام تو ایسے بنائیں اس کو مزیدار ، صحت پر بھی نہیں پڑے گا اثر

گھر سے کام کرنا یقینی طور پر تھوڑا سا آرام دہ ہوسکتا ہے ، لیکن اس میں کئی سارے چیلنز بھی ہیں ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : گھر سے کررہے ہیں کام تو ایسے بنائیں اس کو مزیدار ، صحت پر بھی نہیں پڑے گا اثر
کورونا وائرس : گھر سے کررہے ہیں کام تو ایسے بنائیں اس کو مزیدار ، صحت پر بھی نہیں پڑے گا اثر

کورونا وائرس کے خطرے سے بچاو کیلئے ان دنوں کئی ساری کمپنیاں اپنے ملازمین کو ورک فرام ہوم ( گھر سے کام ) کیلئے کہہ رہی ہیں ۔ پرائیویٹ کمپنیوں کے علاوہ سرکاری ملازمین کو بھی گھر سے ہی کام کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ عام طور پر لوگوں کو گھر سے کام کرنا کافی آرام دہ اور ایکسائٹمنٹ سے بھرا لگتا ہے ۔


گھر سے کام کرنا یقینی طور پر تھوڑا سا آرام دہ ہوسکتا ہے ، لیکن اس میں کئی سارے چیلنز بھی ہیں ۔ کنبہ کے لوگوں کے درمیان رہ کام پر توجہ مرکوز کرنا انتہائی مشکل ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اگر آپ بھی گھر سے آفس کا کام کرنے والے ہیں یا کر رہے ہیں تو ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کچھ خاص تدابیر ، جن پر عمل کرکے آپ آفس کے کام پر پوری توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں ۔ ساتھ ہی اپنی صحت کا بھی خیال رکھ سکتے ہیں ۔


زیادہ وقت تک نہ بیٹھیں


صبح آفس کے کام کیلئے بیٹھتے وقت ناشتہ ضرور کریں ۔ آفس میں کام کرتے وقت جیسے آپ آرام کیلئے دوستوں یا ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں ، گھر پر بھی ایسا ہی کریں ۔ کام کیلئے کئی گھنٹوں تک ایک ساتھ نہ بیٹھ کر ایک سے دو گھنٹے کے درمیان بچوں کے ساتھ تھوڑی سی مستی کرلیں ۔ لنچ کنبہ کے ساتھ کریں ۔ ایسا کرنے سے آپ اچھا اور تروتازہ محسوس کریں گے ، جس کی وجہ سے آپ کام پر زیادہ توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں ۔

ڈیوائس پر توجہ دیں

گھر پر کام کرتے وقت کسی طرح کی پریشانی نہ ہو ، اس کیلئے لیپ ٹاپ کا استعمال کرتے وقت ذاتی کی بورڈ اور مایوس کا استعمال کریں ۔ کام کے درمیان میں کوئی پریشانی نہ ہو، اس کیلئے انٹرنیٹ کو چیک کرکے بیٹھیں ۔

جگہ متعین کریں

جس طرح آفس میں آپ کی جگہ متعین ہوتی ہے ، ویسے ہی گھر پر بھی اپنے کام کرنے کی جگہ کو متعین کریں ۔ گھر پر جگہ متعین کرنے کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کریں ، جہاں پر ہوا اور روشنی ہو ۔ جگہ ایسی منتخب کریں کہ آپ کو خلوت کی ضرورت ہو تو دروازہ بند کرسکیں ۔ دروازہ بند کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ یہاں پر بیٹھ کر آرام سے ویڈیو کانفرنس میں شامل ہوسکتے ہیں ۔
First published: Mar 23, 2020 07:02 PM IST