کورونا کی رفتار تیز؟ ان ریاستوں میں اب ماسک ہوا ضروری، سرکاروں نے جاری کی ایڈوائزری

کورونا کی رفتار تیز؟ ان ریاستوں میں اب ماسک ہوا ضروری، سرکاروں نے جاری کی ایڈوائزری ۔ علامتی تصویر ۔

کورونا کی رفتار تیز؟ ان ریاستوں میں اب ماسک ہوا ضروری، سرکاروں نے جاری کی ایڈوائزری ۔ علامتی تصویر ۔

Coronavirus Updates: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر روز کورونا کے 5 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ 3 اپریل سے 9 اپریل کے درمیان کورونا کیسز میں 79 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر روز کورونا کے 5 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ 3 اپریل سے 9 اپریل کے درمیان کورونا کیسز میں 79 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جن ریاستوں میں کورونا نارمل تھا، اب وہاں بھی نئے متاثرین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر مرکزی حکومت کے ساتھ ریاستی حکومتیں بھی محتاط ہوگئی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں لوگوں سے کووڈ کی گائیڈلائنز پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔ کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ جبکہ دیگر ریاستوں نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

    گزشتہ ہفتہ مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اور ان سے بیماری کے علاج کیلئے چوکس رہنے اور تیار رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ریاستی وزرائے صحت کو ضلع انتظامیہ اور صحت کے عہدیداروں کے ساتھ صحت کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور 10 اور 11 اپریل کو سبھی اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کا ایک ماک ڈرل کرنے کیلئے کہا ۔

    دہلی: قومی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی کووڈ پازیٹیویٹی شرح کے درمیان دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے پیر کو لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگر ان میں فلو جیسی علامات ہیں، تو عوامی مقامات پر باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ریاست میں کورونا کے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

    ہریانہ: ریاستی حکومت نے اپنی نئی کووڈ 19 گائیڈ لائن میں ریاست بھر میں 100 سے زیادہ لوگوں کے اجتماعات میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ ہیلتھ ورکرز کو بھی ماسک پہننے کیلئے کہا گیا ہے۔ ریاست بھر کے اسپتالوں میں کھانسی اور زکام کے ساتھ آنے والے مریضوں کیلئے کووڈ ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    ممبئی: بی ایم سی نے میونسپل کے ذریعہ چلنے والے اسپتالوں میں سبھی مریضوں، ان کے وزیٹرس اور عملے کیلئے ماسک کو لازمی قرار دیا ہے۔ بی ایم سی نے 60 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی اقدام کے طور پر بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر چہرے کے ماسک پہنیں۔

    راجستھان: ریاستی طبی تعلیم کے سکریٹری ٹی روی کانت اور ہیلتھ سکریٹری ڈاکٹر پرتھوی نے کورونا وائرس کی علامات کے ساتھ اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی لازمی جانچ کیلئے ہدایات دی ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: لکھنؤ یونیورسٹی کے پی جی کورسز میں داخلہ شروع، 5000 سیٹوں پر ہونے ہیں داخلے


    یہ بھی پڑھئے: سرینگر کا ٹیولپ گارڈن پورے ہندوستان کیلئے ایک خاص علامت بن گیا ہے: کرن رجیجو


    کیرالہ: ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے حاملہ خواتین، بزرگوں اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کیلئے ماسک کو لازمی قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

    پڈوچیری: مرکز کے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں عوامی مقامات، بیچ، پارکوں اور تھیٹروں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر ای وللون نے کہا کہ اسپتالوں، ہوٹلوں، باروں، ریستورانوں، شراب کی دکانوں، ہوٹلوں، تھیٹروں اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو لازمی طور پر ماسک پہننا چاہئے۔

    آندھرا پردیش: ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کووڈ کی نئی شکلوں کے پیدا ہونے کے درمیان آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے عہدیداروں کو طبی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت کی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: