ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کورونا وائرس کا خوف : گھر میں کورنٹائن تھا یہ شخص ، پڑوسیوں نے باہر سے لگا دیا تالا ، بلانی پڑگئی پولیس

پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے عمارت میں رہنے والے ایک شخص سے بحث و تکرارکی تھی جس پر عمارت میں رہنے والوں نے شبہ ظاہر کیا کہ وہ اپارٹمنٹ سے باہر آنا چاہتا ہے اور اس کے اپارٹمنٹ کو باہر سے مقفل کردیا گیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 21, 2020 05:38 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس کا خوف : گھر میں کورنٹائن تھا یہ شخص ، پڑوسیوں نے باہر سے لگا دیا تالا ، بلانی پڑگئی پولیس
انتھونی فاکی نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ جنوبی افریقہ اور دنیا کے جنوب خطوں میں یہ وائرس اب تیزی سے پھوٹ رہا ہے, ہمارے پاس زیادہ کیسز وہاں سے رپورٹ ہو رہے ہیں جن ممالک میں اس وقت ٹھنڈ ہے۔

جنوبی افریقہ سے واپس آئے شخص ، جو گھرمیں الگ تھلگ تھا ، کے گھر پر پڑوسیوں نے تالا لگا دیا ۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا ہے ۔ اس شخص نے گھر کے اندر سے بنجاراہلز پولیس کو فون کرتے ہوئے اطلاع دی کہ اس کے مکان میں باہر سے تالا دیا گیا ہے ۔ اس عمارت جہاں وہ رہتا ہے کے بعض افراد نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ شخص جس کو 14 دنوں تک گھر میں ہی محدود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، گھر کے باہر نکلنے کا منصوبہ بنارہا ہے ۔


پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے عمارت میں رہنے والے ایک شخص سے بحث و تکرارکی تھی جس پر عمارت میں رہنے والوں نے شبہ ظاہر کیا کہ وہ اپارٹمنٹ سے باہر آنا چاہتا ہے اور اس کے اپارٹمنٹ کو باہر سے مقفل کردیا گیا ۔ اطلاع کے بعد وہاں پہنچی پولیس نے ان افراد کو مشورہ دیا کہ وہ ایسا نہ کریں بلکہ اس تعلق سے پولیس کو اطلاع دیں ۔


خیال رہے کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد متاثر پائے گئے ہیں ۔ اس طرح اس موذی مرض سے متاثر افراد کی تلنگانہ میں تعداد بڑھ کر 21 تک جاپہنچی ۔ ایک 33 سالہ شخص جو دبئی سے واپس آیا تھا،کورونا وائرس سے مبتلا پایا گیا ہے ، جبکہ بتایا جاتا ہے کہ دوسرا شخص کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کارشتہ دار ہے ۔ یہ شخص 14مارچ کو دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا ۔ بعد ازاں اس میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں ۔

First published: Mar 21, 2020 05:04 PM IST