ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Coroanvirus In India: مہاراشٹر میں سختی میں اضافہ، پنجاب اور مدھیہ پردیش میں بھی کووڈ گائڈ لائن جاری

ملک میں کورونا انفیکشن ایک بار پھر خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ اس سے پہلے ہی الگ الگ ریاستوں نے اقدامات کرنے شروع کر دیئے ہیں۔

  • Share this:
Coroanvirus In India: مہاراشٹر میں سختی میں اضافہ، پنجاب اور مدھیہ پردیش میں بھی کووڈ گائڈ لائن جاری
مہاراشٹر میں سختی میں اضافہ، پنجاب اور مدھیہ پردیش میں بھی کووڈ گائڈ لائن جاری

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن ایک بار پھر خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ اس سے پہلے ہی الگ الگ ریاستوں نے اقدامات کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سنیما ہال، ریستوراں اور طبی اور ضروری خدمات کو چھوڑ کر سبھی دفاتر 31 مارچ تک نصف صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔ یہ اعلان ریاستی حکومت نے پیر کو کیا ہے۔ حکومت نے کہا کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ان اداروں کو بند کردیا جائے گا۔


ریاستی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے کہا کہ ان اداروں میں کسی کو بھی بغیر ماسک پہنے یا درجہ حرارت کی جانچ کے بغیر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مہاراشٹر میں پیر کے روز انفیکشن کے نئے معاملوں کی تعداد پھر 15,000 سے زیادہ ہوگئی۔ اداروں (سنیما ہال، ہوٹل، دفاتر) یہ یقینی بنائیں گے کہ وزیٹرس کے ماسک پہننے کے ضوابط اور سوشل ڈیسٹنسنگ بنائے رکھنے کے ضوابط نافذ کرنے کی خاطر ان کے پاس مناسب ملازمین ہیں۔ یہ پابندیاں شاپنگ مال پر بھی نافذ ہوں گی۔


مہاراشٹر میں سنیما ہال، ریستوراں اور طبی اور ضروری خدمات کو چھوڑ کر سبھی دفاتر 31 مارچ تک نصف صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔
مہاراشٹر میں سنیما ہال، ریستوراں اور طبی اور ضروری خدمات کو چھوڑ کر سبھی دفاتر 31 مارچ تک نصف صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔


طبی اور دیگر ضروری خدمات فراہم کرنے والے دفاتر پر 50 فیصدی صلاحیت کے ضوابط نافذ نہیں ہوں گے۔ ریاست کی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو ملازمین کو گھر سے کام کرنے کے لئے کہا جائے۔ حکومت نے کہا کہ سماجی، ثقافتی مجمع کو منظوری نہیں دی جائے گی، جبکہ شادی تقریب میں 50 فیصدی سے زیادہ لوگوں کو اجازت نہیں ہوگی۔ آخری رسوم میں 20 سے زیادہ لوگوں کے شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پنجاب میں 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات ملتوی

پنجاب اسکول تعلیمی بورڈ (پی ایس ای بی) نے پیر کو ریاست میں بڑھتے کووڈ-19 معاملوں کے پیش نظر 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے حتمی امتحانات کو ایک ماہ کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ پی ایس ای بی کے ذریعہ جاری ایک بیان کے مطابق، 10 ویں کلاس کے امتحانات اب 9 اپریل کے بجائے 4 مئی سے شروع ہوں گے۔

12 ویں کلاس کے امتحانات 20 اپریل سے شروع ہوں گے، جو پہلے 22 مارچ سے شروع ہونے تھے۔ 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے امتحانات 24 مئی کو ختم ہوں گے۔ پی ایس ای بی کنٹرولر (امتحان) جنک راج کے مطابق، کلاس 10 اور 12 کے تین گھنٹے کے امتحانات بالترتیب 10 بجے اور دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔

ریاست نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں پی ایس ای بی کی 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے تقریباً 6.40 لاکھ طلبا ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں حال کے ہفتوں میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 16, 2021 07:51 AM IST