ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چھینک کے ساتھ 10 میٹر تک جاسکتا ہے کورونا وائرس ، ماسک اور پنکھوں کو لے کر سرکار کی نئی گائیڈ لائنس جاری

مرکزی حکومت کے پرنسل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کے قہر کے درمیان ہمیں ایک مرتبہ پھر ان عام ضوابط کو کو دیکھنے کی ضرورت ہے ، جس کے ذریعہ وائرس کے پھیلاو کو محدود کرسکتے ہیں ۔

  • Share this:
چھینک کے ساتھ 10 میٹر تک جاسکتا ہے کورونا وائرس ، ماسک اور پنکھوں کو لے کر سرکار کی نئی گائیڈ لائنس جاری
ہوا میں 10 میٹر تک جاسکتا ہے کورونا وائرس ، ماسک اور پنکھوں کو لے کر نئی گائیڈ لائنس جاری

نئی دہلی : مرکزی حکومت کے پرنسل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر کی جانب سے کورونا انفیکشن کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے ۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کے قہر کے درمیان ہمیں ایک مرتبہ پھر ان عام ضوابط کو کو دیکھنے کی ضرورت ہے ، جس کے ذریعہ سارس ۔۔۔۔ وائرس کے پھیلاو کو محدود کرسکتے ہیں ۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دفتروں اور گھروں میں بہتر وینٹی لیشن کے ذریعہ انفیکشن کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے ۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اچھے وینٹی لیشن کے ذریعہ ایک انفیکٹیڈ شخص سے دوسرے میں انفیکشن کے پھیلنے کا اندیشہ کم رہتا ہے ۔


دفاتر اور گھروں میں وینٹی لیشن کے سلسلہ میں مشورہ دیا گیا ہے کہ سینٹرل ایئر مینجمنٹ سسٹم والی عمارتوں میں سینٹرل ایئر فیلٹر میں سدھار کرنے سے کافی مدد مل سکتی ہے ۔ ایڈوائزری میں آفس ، آڈیٹوریم ، شاپنگ مال وغیرہ میں گلوبل فین سسٹم اور روف وینٹی لیٹر کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے ۔ گائیڈلائنس میں کہا گیا ہے کہ پنکھا رکھنے کی جگہ بھی اہم ہے ، کیونکہ پنکھا ایسی جگہ پر نہیں ہونا چاہئے جہاں سے آلودہ ہوا براہ راست کسی اور تک جاسکے ۔



مرکزی حکومت کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر نے اپنے مشورہ میں کہا ہے کہ ایروسول اور ڈراپ لیٹس کے ذریعہ وائرس کا پھیلاو تیزی سے ہوتا ہے ۔ ایروسول ہوا میں 10 میٹر تک جاسکتا ہے ۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ متاثر شخص کے دو میٹر کے دائرے میں ڈراپ لیٹس گرتے ہیں ۔ اگر کسی متاثر شخص میں علامات نہیں بھی ہیں تب بھی اس سے کافی ڈراپ لیٹس نکل سکتے ہیں ، جس سے مزید لوگ بھی انفیکشن کے شکار ہوسکتے ہیں ۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس سے متاثر شخص کے ذریعہ سانس چھوڑنے ، بات کرنے ، بولنے ، گانے ، ہنسنے ، کھانسے یا چھینکنے وغیرہ کے دوران لار اور ناک کے ذریعہ ڈراپ لیٹس اور ایروسول بن سکتے ہیں ، جو وائرس کو پھیلا سکتے ہیں ۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ڈبل ماسک یا این 95 ماسک پہننا چاہئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 20, 2021 05:42 PM IST