ہوم » نیوز » وطن نامہ

بڑی خبر ! ملک میں کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح 50 فیصد سے متجاوز

اعدادوشمار سے یہ بات واضح ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد فعال کیسز سے زیادہ ہے ۔ اس سے یہ بھی واضح ہے کہ ملک میں آنے والے کورونا کے آدھے سے زیادہ مریض مکمل طور پر اس وبا سے ٹھیک ہوچکے ہیں ۔

  • Share this:
بڑی خبر ! ملک میں کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح 50 فیصد سے متجاوز
بڑی خبر ! ملک میں کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح 50 فیصد سے متجاوز

اتوار کی رات ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19)متاثرین کی تعداد سوا تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، لیکن یہ راحت کی بات ہے کہ ایکٹیو کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ۔ آج ملک میں متاثرہ افراد کی شفایابی کی شرح 50.76 فیصد ہوگئی ، جبکہ اموات کی شرح صرف 2.85 فیصد ہے ۔ ہفتہ کے روز متاثرہ مریضوں کی شفایابی کی شرح 49.95 فیصد تک پہنچ گئی تھی جبکہ اموات کی شرح محض 2.86 فیصد رہی تھی ۔


کووڈ 19 انڈیا ڈاٹ اوآر جی کے اعداد و شمار کے مطابق آج رات تک ملک میں کورونا وائرس کے 3،25،176 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ صبح یہ تعداد 3،20،922 تھی ۔ اب تک مجموعی طور پر 1،65،274 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے تقریباً 9283 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ مزید 1،50،581 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔


ان اعدادوشمار سے یہ بات واضح ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد فعال کیسز سے زیادہ ہے ۔ اس سے یہ بھی واضح ہے کہ ملک میں آنے والے کورونا کے آدھے سے زیادہ مریض مکمل طور پر اس وبا سے ٹھیک ہوچکے ہیں ۔ کورونا کے مشتبہ کیسز اور ان کا مناسب علاج اس میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے ۔


انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے بھی کورونا مریضوں کے لئے اپنی اسکریننگ کے عمل میں اضافہ کیا ہے اور اس وقت ملک میں 646 سرکاری اور 247 نجی لیبارٹری کورونا ٹسٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1،51،432 نمونوں کی جانچ کی ہے۔ ملک میں اب تک 56،58،614 کوروناوائرس نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

دریں اثنا صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل اور وزیر اعلی اروند کجریوال سے دارالحکومت میں کوڈ19کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران کنٹینمنٹ کے اقدامات ، مشتبہ افراد اور دیگر افراد کی زیادہ جانچ اور صحت کی خدمات کی مکمل تیاری پر زور دیا گیا۔

اس وقت ہندوستان کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے معاملے میں برطانیہ سے آگے نکل چکا ہے اور دنیا بھر کے ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ برطانیہ میں 2،95،828 افراد جبکہ 41،747 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ، جہاں 20،75،840 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1،15،458 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد برازیل (8.50 لاکھ) اور روس (5.28 لاکھ) تیسرے نمبر پر ہیں۔
First published: Jun 14, 2020 11:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading