Corona Vaccine:کوون ایپ کے حوالہ سے ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایات
کورونا ویکسی نیشن مہم کی بنیاد ہے اور اس کی کامیابی قابل اعتماد ٹکنالوجی پر ہے۔ ملک میں ویکسی نیشن بڑے پیمانے پر کی جانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کا سارا عمل شہریوں پر منحصر ہونا چاہئے اور اس بنیاد پر تیار ہونا چاہئے
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 10, 2021 11:26 PM IST

Corona Vaccine:کوون ایپ کے حوالہ سے ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایات
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ’کوون ایپ‘ کے سلسلہ میں آج ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹیو افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضروری ہدایات دیں۔یہ ورچوول میٹنگ کووڈ ۔19 کے خلاف جنگ کی تیاری کے لئے تشکیل دیئے گئے امپاورڈ گروپ کے صدر رام سیوک شرما کی زیر صدارت ہوئی۔ اس میٹنگ میں ریاستوں کے پرنسپل سکریٹریز ، این ایچ ایم مشن ڈائرکٹرز ، ریاستوں کے افسران اور وزارت صحت کے اعلی افسران شامل ہوئے۔اس میٹنگ میں ’کوون ایپ‘ اور اس کے استعمال پر ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کے فیڈ بیک پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
#COVID19India Updates: Nation-wide vaccination drive to begin from Jan 16th, priority will be given to healthcare workers and frontline workers followed by those above 50 years of age and under-50 population groups with co-morbidities pic.twitter.com/NUG6K7GHMp
— DD News (@DDNewslive) January 10, 2021
دہلی میں کورونا ویکسی نیشن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ دہلی حکومت کے مطابق ، کورونا ویکسین 13 جنوری تک پہنچ جائیگی اور اس ویکسی نیشن مہم 16 جنوری سے شروع کی جائے گی۔ دہلی کے وزیر صحت سنتیندر جین نے اتوار کے روز کہا کہ دہلی میں 89 مقامات پر کورونا ویکسی نیشن کا کام کیا جائے گا۔ ان میں سے 40 سرکاری اسپتال اور 49 نجی اسپتال شامل ہے۔ جین نے یہ بھی کہا کہ دہلی حکومت نے کورونا ویکسین کے لئے مکمل تیاری کرلی ہے۔ کورونا ویکسین کی ویکسی نیشن کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔ اب صرف ویکسین کا انتظار ہے ۔
کورونا ویکسین لگانے کے لئے 89 سرکاری اور غیر سرکاری اسپتال
ستیندر جین نے اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، 'تقریباً ایک ہزار مراکز ویکسی نیشن کے لئے تیار ہیں۔ تاہم ، مرکزی حکومت نے فی الحال دہلی حکومت سے 89 ویکسین مراکز قائم کرنے کو کہا تھا۔ جو ہم نے مکمل کیا ہے۔ اس میں 40 سرکاری اور 49 نجی اسپتال شامل ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 2 لاکھ 25 ہزار صحت کارکنوں کو کورونا سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔