Covid-19: ملک بھر میں 24 گھنٹے میں آئے کورونا کے 975 کیسز، پانچ کی موت، ڈرا رہے ہیں دہلی کے اعداد و شمار
Covid-19: ملک بھر میں 24 گھنٹے میں آئے کورونا کے 975 کیسز، پانچ کی موت، ڈرا رہے ہیں دہلی کے اعداد و شمار ۔ (File pic- AP)
Covid-19: جمعہ کو دہلی میں کووڈ-19 کے 366 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ جبکہ انفیکشن کی شرح بڑھ کر 3.95 فیصد ہوگئی۔ پچھلے کچھ دنوں میں دہلی میں کووڈ کیسز اور انفیکشن کی شرح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
نئی دہلی : اگرچہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر نہیں آئی ہے ، لیکن اشارے اچھے نہیں ہیں۔ خاص طور پر دہلی میں ٹینشن بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 975 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ صرف دہلی میں 366 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن سے 5 افراد کی موت ہوئی ہے وہیں اس دوران 796 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 11366 تک پہنچ گئی ہے۔
جمعہ کو دہلی میں کووڈ-19 کے 366 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ جبکہ انفیکشن کی شرح بڑھ کر 3.95 فیصد ہوگئی۔ پچھلے کچھ دنوں میں دہلی میں کووڈ کیسز اور انفیکشن کی شرح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ شہر میں کُل 685 کووڈ مریض گھروں میں کوارنٹائن میں ہیں۔ اسپتالوں میں کووِڈ کے مریضوں کیلئے 9,735 بستر ہیں اور ان میں سے 51 (0.52 فیصد) اب بھی بھرے ہوئے ہیں ۔
بتادیں کہ دہلی میں جمعرات کو انفیکشن کے 325 نئے معاملات سامنے آئے تھے جب کہ ایک بھی مریض کی موت نہیں ہوئی تھی ۔ وہیں انفیکشن کی شرح 2.39 فیصد تھی ۔ بدھ کو کووڈ کے 299 معاملات سامنے آئے تھے اور انفیکشن کی شرح 2.49 فیصد تھی ۔
گوتم بدھ نگر ضلع میں انفیکشن کے 43 نئے معاملات آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 98,832 ہو گئی ہے۔ گوتم بدھ نگر ضلع کے چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) سنیل کمار شرما نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 43 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جن میں سے 16 بچے ہیں۔ محکمہ صحت کے دفتر کا کہنا ہے کہ بچوں کے متاثر ہونے کی اطلاع کسی اسکول سے نہیں ملی ، بلکہ والدین نے یہ اطلاع دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے کیسز کے ساتھ ہی ضلع میں متاثرین کی تعداد 98,832 ہو گئی ہے۔ وہیں زیر علاج مریضوں کی تعداد 156 ہے۔ انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے 10 افراد کو مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔