ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا نے پھر لگائی چھلانگ، پہلی بار 21 ہزار کے قریب نئے کیس، کل تعداد 6.25 لاکھ

وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں کورونا کے اب 2,27,439 ایکٹیو کیس ہیں۔ کورونا وبا سے اب تک 18,213 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور 3,79,891 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔

  • Share this:
کورونا نے پھر لگائی چھلانگ، پہلی بار 21 ہزار کے قریب نئے کیس، کل تعداد 6.25 لاکھ
کورونا نے پھر لگائی چھلانگ، پہلی بار 21 ہزار کے قریب نئے کیس

نئی دہلی: ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن نے تھوڑی راحت دینے کے بعد آج بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت (Health Ministry) کے اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (Corona) کے 20,903 نئے معاملے سامے آئے ہیں، جبکہ 379 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 25 ہزار 544 ہوگئی ہے۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 18,213 ہوگئی ہے۔


وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں کورونا کے اب 2,27,439 ایکٹیو کیس ہیں۔ کورونا وبا سے اب تک 18,213 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور 3,79,891 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ایک غیرملکی اپنے وطن واپس جا چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر نظر آرہا ہے۔


کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کی بات کریں تو مہاراشٹر میں 6330 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ دہلی میں ایک دن میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 2373 ہے۔ تمل ناڈو میں 4343، اترپردیش میں 769، مغربی بنگال میں 649، راجستھان میں 350 اور پنجاب میں 116 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان سب کے درمیان بات یہ ہے کہ کورونا متاثرہ مریضوں کے ٹھیک ہونے کے اعدادوشمار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں کورونا مریضوں کی ریکوری ریٹ 58.24 فیصد ہوگئی ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (Corona) کے 20,903 نئے معاملے سامے آئے ہیں، جبکہ 379 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 25 ہزار 544 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (Corona) کے 20,903 نئے معاملے سامے آئے ہیں، جبکہ 379 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 25 ہزار 544 ہوگئی ہے۔


یوپی میں کورونا کے 769 نئے معاملے

اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کے 769 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، تو 17 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 24825 ہوگئی ہے۔ وہیں، ریاست میں اب تک اس وبا سے اب تک 735 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ ریاست میں اس وقت زیر علاج معاملوں کی کل تعداد 6869 ہے۔ ریاست میں اب تک 17221 لوگ کووڈ-19 کو شکست دے کر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہی نہیں، ریاست میں کورونا وائرس مریضوں کے ٹھیک ہونےکی شرح 69.36 فیصد ہوگئی ہے، جو قومی اوسط 59.43 سے زیادہ ہے۔

احمد آباد کے بعد سورت بنا کووڈ-19 ہاٹ اسپاٹ

گجرات میں سورت شہر احمد آباد کے بعد اگلے کووڈ-19 ہاٹ اسپاٹ کے طور پر ابھر رہا ہے۔ سورت میں گزشتہ دو ہفتے سے انفیکشن کے معاملوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں اب تک کورونا وائرس کے 5,000 سے زیادہ معاملے سامنے آچکے ہیں۔ یکم جولائی کو سورت میں انفیکشن کے 180 نئے معاملے آئے اور احمد آباد میں 208 معاملے آئے۔ یہ اعدادوشمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ احمد آباد میں کووڈ-19 کی حالت میں سدھار ہو رہا ہے، جبکہ ہیروں کے شہر سورت میں اس کی حالت بگڑ گئی ہے۔

 
First published: Jul 03, 2020 12:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading