ہوم » نیوز » وطن نامہ

ملک میں تین مرحلوں میں ختم ہوگا لاک ڈاون ، 8 جون سے کھلنے لگیں گے ہوٹل ، ریستوراں اور مال

نئی گائیڈ لائنس کے مطابق کنٹینمنٹ زون میں اب بھی پوری طرح سے پابندی رہے گی ، لیکن باقی جگہوں پر دھیرے دھیرے چھوٹ دی جائے گی ۔

  • Share this:
ملک میں تین مرحلوں میں ختم ہوگا لاک ڈاون ، 8 جون سے کھلنے لگیں گے ہوٹل ، ریستوراں اور مال
ملک میں تین مرحلوں میں ختم ہوگا لاک ڈاون ، 8 جون سے کھلنے لگیں گے ہوٹل ریستوراں اور مال

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک میں ایک مرتبہ پھر سے لاک ڈاون کو بڑھا دیا گیا ہے ۔ لاک ڈاون کو مرکزی حکومت نے ان لاک ون کا نام دیا ہے ۔ ان لاک ون کیلئے وزیر داخلہ کے ذریعہ نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے ۔ نئی گائیڈ لائنس کے مطابق کنٹینمنٹ زون میں اب بھی پوری طرح سے پابندی رہے گی ، لیکن باقی جگہوں پر دھیرے دھیرے چھوٹ دی جائے گی ۔ یہ گائیڈ لائن یکم جون سے 30 جون تک کیلئے جاری رہیں گی ۔


ان لاک ون میں ملے گی یہ چھوٹ


وزارت داخلہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق ان لاک ون میں ایک سے دوسری ریاست میں آنے جانے کیلئے کسی بھی طرح کے پاس کی ضرورت نہیں ہوگی ۔


مندر ، مسجد ، گرودوار ، چرچ کھول دئے جائیں گے ۔ ان لاک ون میں 8 جون سے ریستوراں کھل جائیں گے ۔

نئے گائیڈ لائنس کے مطابق ملک کے سبھی حصوں میں رات کو 9 بجے سے صبح پانچ بجے تک اب رات کا کرفیو رہے گا ۔ حالانکہ ضروری سامان کیلئے کسی بھی طرح کا کرفیو نہیں رہے گا ۔ ابھی تک یہ شام سات بجے سے صبح سات بجے تک تھا ۔

اب ان لاک ون کے دوسرے مرحلہ میں اسکول ، کالج کھولنے پر سرکار فیصلہ لے گی ۔ ریاستی حکومتوں کو اس فیصلہ کیلئے مجاز بنایا گیا ہے ۔

نئی گائیڈ لائنس کے مطابق کنٹینمنٹ زون میں اب بھی پوری طرح سے پابندی رہے گی ، لیکن باقی جگہوں پر دھیرے دھیرے چھوٹ دی جائے گی ۔

ان لاک ون کے ہوں گے تین مراحل

مرحلہ نمبر ایک ( 8 جون کے بعد یہ مقامات کھل سکیں گے ) ۔

مذہبی مقامات ، عبادت کی جگہیں

ہوٹل ، ریستوران اور ہاسپٹیلیٹی سے وابستہ سروسیز

شاپنگ مالس

وزارت صحت اس کیلئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر جاری کرے گی ۔ تاکہ سماجی فاصلہ کے فارمولہ پر اچھی طریقہ سے عمل کیا جاسکے ۔

مرحلہ نمبر دو

ریاستی حکومت سے صلاح و مشورہ کے بعد اسکول ، کالج ، ایجوکیشن ، ٹریننگ اور کوچنگ انسٹی ٹویٹ کھل سکیں گے ۔

تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ ریاستی حکومتیں اداروں سے وابستہ لوگ اور بچوں کے والدین سے بات چیت کرکے کرسکتی ہیں ۔

ریاستی حکومت سے فیڈ بیک ملنے کے بعد ان اداروں کو کھولنے کا فیصلہ جولائی میں لیا جاسکتا ہے ۔ اس کیلئے وزارت صحت اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر جاری کرے گی ۔

مرحلہ نمبر تین

مندرجہ ذیل سرگرمیوں کو پھر سے شروع کرنے کیلئے حالات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔

انٹرنیشنل فلائٹس ۔

میٹرول ریل ۔

سنیما ہال ، جم ، سوئمنگ پول ، انٹرٹینمنٹ پارک ، تھیئیٹر ، بار ، آڈیٹوریم ، اسمبلی ہال اور ان جیسی جگہیں ۔

سماجی ، سیاسی ، اسپورٹس انٹرٹینمنٹ ، اکیڈمک ، ثقافتی پروگرام اور باقی بڑے جشن پر فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا ۔

لاک ڈاون پانچ میں کیا ہیں چیلنجز

لاک ڈاون پانچ میں ملک کے سامنے دو چیلنجز ہیں ۔ ایک طرف اقتصادی سرگرمیوں میں چھوٹ کے ذریعہ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش ہوگی تو وہیں دوسری طرف تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کو بھی قابو کرنا ہوگا ۔
First published: May 30, 2020 11:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading