ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا وائرس : کئی مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ریلوے کی لوگوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل

کورونا وائرس سے مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر ریلوے کی وزارت نے سبھی مسافروں سے اپنے سفر کو ملتوی کرنے اور اس کو ری شیڈیول کرنے کی درخواست کی ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : کئی مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ریلوے کی لوگوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل
کورونا وائرس : کئی مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ریلوے کی لوگوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل

ریلوے کی وزارت نے ہفتہ کو مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ خیال رہے کہ ہفتہ کو ہی ہاتھ پر ہوم کورنٹائن کی مہر لگے دو مسافروں کو بنگلورو سے نئی دہلی آنے والی راجدھانی ایکسپریس میں سفر کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔ ان دونوں کو فوری طور پر ٹرین سے اتار دیا گیا اور پھر پورے بوگی کو سینیٹائز کیا گیا ۔


کورونا وائرس سے مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر ریلوے کی وزارت نے سبھی مسافروں سے اپنے سفر کو ملتوی کرنے اور اس کو ری شیڈیول کرنے کی درخواست کی ہے ۔



قابل ذکر ہے کہ 13 مارچ کو دہلی سے رام گنڈم جانے والی اے پی سمپرک کرانتی ایکسپریس سے سفر کرنے والے 8 مسافروں کو جمعہ کو کووڈ 19 کے ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں 16 مارچ کو ممبئی سے جبل پور جانے والی گودان ایکسپریس ( ٹرین نمبر 11055 ) کے بی 1 کوچ میں سفر کرنے والے چار مسافروں کو جمعہ کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا ۔

کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریلوے نے اب مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر سفر کرنے سے گریز کریں ۔ ساتھ ہی ساتھ ریلوے نے لوگوں سے خود بھی محفوظ رہنے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھنے کی اپیل کی ۔
First published: Mar 21, 2020 06:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading