ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا دہشت کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند کی بنگال شاخ نے جنتا کرفیو کے احترام کا کیا فیصلہ 

جماعت اسلامی ہند کے بنگال شاخ کے امیر جماعت مولانا عبدالرفیق نے کرفیو کے دوران مالی تنگی کے شکار مزدور طبقے کے لوگوں کی مدد کا بھی اعلان کیا ہے ۔

  • Share this:
کورونا دہشت کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند کی بنگال شاخ نے جنتا کرفیو کے احترام کا کیا فیصلہ 
کورونا دہشت کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند کی بنگال شاخ نے جنتا کرفیو کے احترام کا کیا فیصلہ 

دنیا بھر میں بڑھتے کورونا واٸرس کے اثر کو کم کرنے کیلئے جہاں حکومت نے عوام سے کٸی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے تو وہیں وزیر اعظم مودی نے 22 مارچ یعنی اتوار ملک بھر میں جنتا کرفیو کا اعلان کرتے ہوٸےعوام سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔ ملک بھر میں جنتا کرفیو کے تعلق سے لوگوں کا ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے ۔


وہیں جماعت اسلامی ہند کی بنگال شاخ نے وزیر اعظم کے اعلان کے احترام کے ساتھ لوگوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے ۔ تاہم جماعت اسلامی ہند کی بنگال شاخ کی سرگرمیاں صرف اپیل تک محدود نہیں ہے ۔ جماعت اسلامی ہند کے بنگال شاخ کے امیر جماعت مولانا عبدالرفیق نے کرفیو کے دوران مالی تنگی کے شکار مزدور طبقے کے لوگوں کی مدد کا بھی اعلان کیا ہے ۔ امیر جماعت نے کہا کہ کورونا کی دہشت کی وجہ سے بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ کافی کم ہے ، کاروبار ٹھپ پڑا ہے ، ایسے میں اگر کرفیو کے باعث لوگ پریشان ہوں گے تو ان کی آمدنی پر اثر پڑے گا اور ایسے لوگوں کی مدد کے لٸے جماعت آگے آٸے گی ۔


انہوں نے کہا کہ ہم غریبوں مں اناج کی تقسیم کریں گے ۔ ساتھ ہی حکومت سے بھی مطالبہ کریں گے کہ وہ غریبوں کی مدد کے لٸے اگے آٸے ۔ امیر جماعت نے کہا کہ کورونا واٸرس کے باعث جنتا کرفیو اور اس طرح کے اقدامات سے لوگوں کی بھیڑ سڑکوں پر کم تو ہوگی ، لیکن کاروبار ٹھپ ہونے سے بھکمری جیسے حالات بھی پیدا ہوں گے ۔ حکومت اس کے مقابلہ کیلئے اگے آٸے تاکہ مزدور طبقے کو بدحال ہونے سے بچایا جاسکے ۔

First published: Mar 21, 2020 10:56 PM IST