ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

کورونا وائرس : جنتا کرفیو کے درمیان مدھیہ پردیش میں سڑکیں نظر آئیں سنسان ، گھروں میں رہے لوگ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کل دو گھرانوں کے چار لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد جبل پور کو پوری طرح سے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : جنتا کرفیو کے درمیان مدھیہ پردیش میں سڑکیں نظر آئیں سنسان ، گھروں میں رہے لوگ
کورونا وائرس : جنتا کرفیو کے درمیان مدھیہ پردیش میں سڑکیں نظر آئیں سنسان ، گھروں میں رہے لوگ

ملک سے کورونا وائرس کا خاتمہ کرنے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر راجدھانی بھوپال میں بھی جنتا کرفیو کا نفاذ کیا گیا ۔ انتظامیہ کے ذریعہ احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے جہاں دوسو دس لو فلور بسوں کا سفر بند کیا گیا ، وہیں تین ہزار کیب بھی سڑکوں پر نہیں آسکیں ۔ کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے جنتا کرفیو کے بیچ شہر میں چودہ ہزار سے زائد آٹو  ایک ہزار سے زیادہ میجک گاڑیاں اور سات منی بسیں بھی بند رکھیں گئیں ۔


مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کل دو گھرانوں کے چار لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد جبل پور کو پوری طرح سے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے ۔ وہیں مدھیہ پردیش میں راجستھان اور مہاراشٹر سے آنے والی بسوں کو بند کردیا گیا۔ اتر پردیش اور دہلی کی جانب سے آنے والی بسوں اور مسافروں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے ۔ ٹول ناکے پر ہی مسافروں کی جانچ کے ساتھ ان کے پتہ بھی لکھے جا رہے ۔ تاکہ اگر کوئی مشتبہ شخض کہیں ملتا ہے ، تو اس کی نشاندہی کر کے اس پر فوری کارروائی کی جا سکے ۔




در ایں اثنا بھوپال ائرپورٹ پر دہلی سے بھوپال آنے والی فلائٹ میں ایک خاتون میں کورونا وائرس کا شک ہونے کی بھوپال ائرپورٹ پر روک لیا گیا اور پھر اس کو جانچ کے لئے بھوپال کے جے پی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ دہلی سے بھوپال آنے والی فلائٹ کو جانچ اور سینئائز کرنے کے بعد پونے کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔

جنتا کا ، جنتا کے لئے اور جنتا کے ذریعہ لگایا جنتا کرفیو پوری طرح سے کامیاب رہا ۔ بھوپال ائرپورٹ پر ایک خاتون میں کورونا وائرس کے سمپٹم پائے جانے کے بعد مدھیہ پردیش کے کارگزار سی ایم کمل ناتھ نے ڈی جی پی سے بات کی او ر ضروری قدم اٹھاتے ہوئے بھوپال کو لاک ڈاؤن کرنے کی ہدایت دی ۔
First published: Mar 22, 2020 09:02 PM IST