உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Corona Updates: پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے 306064 لوگ ہوئے متاثر، 22 لاکھ سے زیادہ ہیں ایکٹیو کیسیز

    Corona Updates: پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے 306064 لوگ ہوئے متاثر

    Corona Updates: پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے 306064 لوگ ہوئے متاثر

    ملک میں کوویڈ-19 مخالف ٹیکے کی مجموعی تعداد 162.26 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14,74,753 سیمپل ٹسٹ کیے گئے ہیں، جس کے بعد ٹیسٹنگ کے اعدادوشمار 71.69 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس قہر برپارہا ہے۔ پچھلے پانچ دنوں سے لگاتار کوویڈ-19 کے تین لاکھ سے زیادہ کیسیز سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,06,064 کیسیز درج کیے گئے ہیں، جب کہ 439 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ جانکاری مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار میں دی گئی ہے۔ وہیں، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسیز کی تعداد 22,49,335 لاکھ ہے، جو کہ ڈرانے والے اعدادوشمار ہیں۔ ایکٹیو کیسیز کی شرح 5.69 فیصدی ہے۔

      محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، کورونا کے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 93.18 فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2,43,495 مریض ٹھیک ہوئے ہیں، جس کے بعد اب تک 3,68,04,145 متاثرہ کوویڈ سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران روزانہ پازیٹیویٹی ریٹ 20.75 فیصدی اور ہفتہ واری پازیٹیویٹی ریٹ 17.03 فیصدی ہے۔

      وہیں ملک میں کوویڈ-19 مخالف ٹیکے کی مجموعی تعداد 162.26 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14,74,753 سیمپل ٹسٹ کیے گئے ہیں، جس کے بعد ٹیسٹنگ کے اعدادوشمار 71.69 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

      ملک میں سات اگست 2020 کو متاثرین کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور پانچ ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی تھی۔ انفیکشن کے مجموعی کیسیز 16 ستمبر 2020 کو 50 لاکھ، 28 ستمبر 2020 کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر 2020 کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر 2020 کو 80 لاکھ اور 20 نومبر کو 90 لاکھ سے متجاوز ہوگئے تھے۔ ملک میں 19 دسمبر 2020 کو یہ کیسیز ایک کروڑ سے زیادہ ہوگئے تھے۔ پچھلے سال چار مئی کو متاثرین کی تعداد 2 کروڑ سے زیادہ جب کہ 23جون2021 کو تین کروڑ سے زیادہ ہوگئی تھی۔

      کرناٹک میں کورونا کے ریکارڈ کیسیز آئے سامنے
      کرناٹک میں کورونا کے ریکارڈ کیسیز درج کیے جارہے ہیں۔ ریاست میں انفیکشن سے متاثرہ 50210 نئے مریض ملنے کے بعد مجموعی کیسیز بڑھ کر 35,17,682 ہوگئے ہیں، جب کہ 19 اور متاثرین کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 38,582 ہوگئی ہے۔ یہ دوسری مرتبہ ہے جب روزانہ کیسیز کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ پچھلے سال پانچ مئی کو 50,112 نئے مریض ملے تھے۔ حالانکہ تب مہلوکین کی تعداد 346 تھی۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ مجموعی 31,21,274 لوگ انفیکشن سے ابھر چکے ہیں اور ریاست میں علاج کروارہے مریضوں کی تعداد 3,57,796 ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: