ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مہاراشٹر میں کم ہوئے کورونا وائرس کے نئے معاملات ، مگر اموات کی تعداد اب بھی خوفناک

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34،389 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اتوار کے روز متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 53،78،452 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مزید 974 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 81،486 ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 16, 2021 10:13 PM IST
  • Share this:
مہاراشٹر میں کم ہوئے کورونا وائرس کے نئے معاملات ، مگر اموات کی تعداد اب بھی خوفناک
مہاراشٹر میں کم ہوئے کورونا وائرس کے نئے معاملات ، مگر اموات کی تعداد اب بھی خوفناک ۔ فائل فوٹو ۔

ممبئی : مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 59،318 مریض صحتیاب ہوگئے ، جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 48،26،371 ہوگئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران 34،389 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اتوار کے روز متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 53،78،452 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مزید 974 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 81،486 ہوگئی ہے۔


ریاست میں نئے کیسز کے مقابلہ میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایکٹو کیسز 25،923 کی مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ ریاست میں اب ایکٹو کیسز 4،68،109 رہ گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرایکٹو کیسز کے معاملے میں اب کرناٹک کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ کرناٹک میں کل چھ لاکھ ایکٹو کیسز ہیں اور یہ پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے ۔


ملک میں کورونا انفیکشن کی رفتار میں کمی


ادھرملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 311170 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 4077 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران 17 لاکھ 33 ہزار 232 لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 22 لاکھ 20 ہزار 164 لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 62 ہزار 437 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس سے ری کوری کی شرح 85.25 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک دو کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 335 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

اس عرصے میں 311170نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 46لاکھ 84ہزار 67ہوگئی ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 55344 کم ہوکر 36 لاکھ 18ہزار 458ہوگئی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 16, 2021 10:12 PM IST